ایسا ماؤس جو کی-بورڈ کا کام بھی کرے گا

UrduLover

Super Star
Top Poster of a Month
Dynamic Brigade
ITD Express
Designer
Teacher
Writer
Joined
May 9, 2018
Threads
427
Messages
1,725
Likes
1,189
Points
562
Location
Manchester U.K
#1
(کونسلینگ ریکورڈ) مستقبل کے کی بورڈ اور ماؤس کیلئے جو صرف ایک چھوٹی سی ڈیوائس پر مشتمل ہے اور یہ ڈیوائس جسے ‘نیڈئیم سینس’ کا نام دیا گیا ہے بغیر کسی تار کے بھی کام کریگی۔

امریکی کمپنی ایسی ڈیجیٹل ڈیوائس تیار کررہی ہے جو دکھنے میں ایک ماؤس کے برابر ہے لیکن اسے صرف ایک انگلی کے ذریعے نہ صرف ماؤس کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے بلکہ مکمل ٹائپنگ بھی کی جا سکتی ہے ۔

ہم تیزی سے ورچوئل ریئلٹی کی دنیا کی جانب بڑھ رہے ہیں اس دنیا میں عام ماؤس اور کی بورڈ کی کوئی گنجائش موجود نہیں ہے ۔ اس لیے ڈیجیٹل ایلفابٹ نامی کمپنی عوامی مدد سے ایک ایسی ڈیوائس تیار کر رہی ہے جو دکھنے میں ماؤس جتنی ہے لیکن اس میں کی بورڈ اور ماؤس دونوں کی خصوصیات موجود ہیں۔

بیٹری سے چلنے والی یہ ڈیوائس سمارٹ فون، ٹیبلٹ، سمارٹ واچ اور کمپیوٹرز کے ساتھ باآسانی استعمال کی جا سکتی ہے ۔ اسے استعمال کرنے کیلئے کسی سطح پر رکھنے کی بھی ضرورت نہیں پڑتی۔ اس میں ٹائپنگ کا انداز بھی بدل دیا گیا ہے کیونکہ اس پر کیز موجود نہیں بلکہ ہر لفظ لکھنے کیلئے مختلف ترتیب رکھی گئی ہے کہ اس پر کس طرف انگلی پھیریں تو کون سا حرف ٹائپ ہوگا
مکمل طور پر وائرلیس ہونے کی وجہ سے اس کے ذریعے باآسانی سکرین سے دور بیٹھ کر بھی ٹائپ کیا جا سکتا ہے ۔ اس ڈوائس کو بنانے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ عام ٹائپنگ کی طرح اس کی ٹائپنگ سیکھنے کے بعد باآسانی تیز رفتاری سے ٹائپ کیا جا سکتا ہے ۔ عام صارفین سے لے کر کمپیوٹر گیمنگ کے شوقین افراد تک سبھی کیلئے یہ ڈیوائس یکساں مفید ثابت ہو گی۔
 
Top