کمپیوٹر خریدنے سے پہلے اسے ضرور پڑھیں قسط اول

Author
A

Afzal339

Advisor
Top Poster of a Month
Dynamic Brigade
Expert
Teacher
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Threads
149
Messages
471
Likes
653
Points
317
#1
تمام آئی ٹی درسگاہ ممبران کو محمد افضل کا سلام
دوستو میں زیادہ تفصیل میں جائے بغیر کمپیوٹر کے متعلق اتنی ضروری معلومات یہاں ضرور رقم کروں گا کہ جس سے ایک عام کمپیوٹر یوزر جب کمپیوٹر خریدنے مارکیٹ جائے تو اسے کوئی مشکلات نہ پیش آئے
اور اسے اپنی ترجیح کے مطابق کمپیوٹر پسند کرنے میں کوئی دشواری نہ ہوتو سب سے پہلے آپ یہ یاد رکھیں کہ عام اصطلاح میں کمپیوٹر کی ٹیکنالوجی وائز تقسیم اس طرح ہے
پینٹیم ون Pentium 1
پینٹیم ٹو Pentium 2
پینٹیم تھری Pentium 3
پیٹیم فور Pentium 4
پینٹیم ڈی Pentium D
ڈیول کور Dual core
کور ٹو ڈیو Core 2 duo
کوارڈ کور Quad core
کور آئی تھری Core i 3
کور آئی فائیو Core i 5
کور آئی سیون Core i 7

یہ مشہور تقسیم ہے ان کے علاوہ بھی کچھ ٹیکنالوجیز ہیں لیکن وہ مشہور نہیں ہیں
مارکیٹ میں رننگ ٹیکنالوجیز کور ٹوڈیو یا اس سے اوپر کی ٹیکنالوجیز ہیں۔
یعنی اگر اس وقت کوئی اچھی ٹیکنالوجی ہے اور ہر قسم کے آپریٹنگ سسٹم کو سپورٹ بھی کرتی ہو تو وہ کور ٹو ڈیو یا اس سے اوپر کی ٹیکنالوجیز ہیں اور کورٹو ڈیو سے نیچے کی ٹیکنا لوجیز تقریبا ایکسپائر ہوچکی ہے کیوں کہ نہ تو یہ ہر ہر قسم کے آپریٹنگ سسٹم کو سپورٹ کرتی ہے اور نہ ہی کارکردگی میں بہتر ہے۔
کمپیوٹر کی ٹیکنالوجی وائز تقسیم میں کور آئی تھری ، فائیو اور سیون میں ایک تقسیم اور اور بھی ہے اور وہ ہے جنریشن وائز تقسیم
یعنی کور آئی تھری ، فائیو، سیون فرسٹ جنریشن ، سیکنڈ جنریشن ، تھرڈ جنریشن وغیرہ
جنریشن وائز تقسیم کے بعد اب آتے ہیں کمپیوٹر کے دیگر پارٹس کی طرف
جن کا ایک کسٹمر کو خریدتے وقت خیال رکھنا چاہیے
نمبر ایک : پروسیسر
نمبر دو : ہارڈ ڈسک
نمبر تین : ریم
نمبر چار : سی ڈی روم ، سی ڈی رائٹر، ڈی وی ڈی روم ، کمبو روم ، سپر روم یا ملٹی روم وغیرہ
نمبر پانچ : وی جے اے کارڈ برائے ہائی ڈسپلے جیسا کہ گیم وغیرہ کے لیے
نمبر چھ : ساؤنڈ کارڈ
نمبر سات : لین کارڈ
پروسیسر:
عام طور پر ایک اعشاریہ گیگا ہارڈز سے تین اعشاریہ اور کچھ تک ہوتا ہے ۔ اگر آپ نے کمپیوٹر پر کوئی ہارڈ ورکنگ کرنگ کرنی ہے تو پھر آپ کے لیے دو اعشاریہ سے اوپر کا گیگا ہارڈز کا کمپیوٹر چاہئے ۔ اور آپ نے صرف ویڈیو اور آڈیو وغیرہ دیکھنی سننی ہے تو دو اعشاریہ سے نیچے کا پروسیسر بھی کافی ہے
ہارڈ ڈسک : آج کل مارکیٹ میں گیگا بائٹ سے لیکر ٹیرا بائٹ تک دستیاب ہے تو اپنی سٹوریج کےمطابق اس کا انتخاب کریں ۔
یعنی اگر آپ کے پاس کچھ ویڈیوز ہیں ، کچھ پکچرز ہیں اور کچھ دیگر ڈاکیومنٹس ہیں ۔ تو پھر آپ کو سٹوریج وائز بڑی ہارڈ ڈسک درکار ہوگی ۔کیوں کہ ایک دس منٹ کی ویڈیو اچھی کوالٹی میں سترسے اسی ایم بی تک ہوتی ہے اور ایک ہزار چوبیس ایم بی کا ایک جی بی ہوتا ہے اور ایک ہزار چوبیس جی بی کا ایک ٹی بی ہوتا ہے ۔۔۔
ریم : مارکیٹ میں دو سو چھپن ایم بی سے لیکر چار جی بی تک دستیاب ہے ۔نارمل استعمال کے لیے دو جی بی اور ہارڈ ورکنگ کے لیے چار سے آٹھ جی بی تک بہتر ہے
پلیرز: آج کل مارکیٹ میں زیادہ تر سپر پلیر ہی چلتا ہے۔ کیوں کہ اس میں سارے فنکشن ہوتے ہیں ۔ سارے فنکشن کا مطلب ہے سی ڈی پلے کرنا ، رائٹ کرنا ، ڈی وی ڈی پلے اور رائٹ کرنا اور قیمت بھی کوئی زیادہ نہیں تو ہمیشہ اس کا ہی انتخاب کریں
وی جے اے: اگر آپ نے کمپیوٹر پر کوئی ہائی گیم چلانی ہے یا کوئی ہائی گرافکس پروگرام چلانا ہے تو اس کے لیے آپ کو ایکسٹرنل ڈسپلے کارڈ لینا ہوگا لیکن اگر آپ نارمل استعمال کرنا چاہتے ہیں تو کمپیوٹر میں نارمل استعمال کے لیے اپنا انٹرنل ڈسپلے کارڈ ہوتا ہے ۔
اور یہی حال ساؤنڈ کارڈ اور لین کارڈ کا ہے یعنی ہائی ساؤنڈ کے لیے ہائی ساؤنڈ ایکسٹرنل کارڈ اور ہائی انٹرنیٹ کے لیے ہائی لین کارڈ
ورنہ نارمل استعمال کے لیے یہ چیزیں کمپیوٹر میں دستیاب ہوتی ہیں
جاری ہے۔۔۔۔۔۔
 

UrduLover

Super Star
Top Poster of a Month
Dynamic Brigade
ITD Express
Designer
Teacher
Writer
Joined
May 9, 2018
Threads
430
Messages
1,731
Likes
1,196
Points
562
Location
Manchester U.K
#2

  • کہتے ہیں بہت بہت شکریہ​
 
Top