سمارٹ فون خریدنے سے پہلے اس کو ضرور پڑھیں قسط اول

Afzal339

Advisor
Top Poster of a Month
Expert
Teacher
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Threads
149
Messages
471
Likes
653
Points
317
#1
تمام آئی ٹی درسگاہ ممبران کو محمد افضل کا سلام
دوستو ہمارے زمانےکے سمارٹ فونز میں ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر کے بے شمار فیچرز پائے جاتے ہیں۔ زیادہ تر لوگ سمارٹ فون کے انتخاب وقت ضرورت کے مطابق کچھ فیچرز کو ترجیحاً ملحوظ رکھتے ہیں۔ وقت اور ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ ترجیحات کی یہ ترتیب بھی تبدیل ہوتی رہتی ہیں۔
ایک عام یوزر جب سمارٹ فون خریدنے جاتاہے تو اس کے لیے سب سے بڑی پریشانی یہ ہوتی ہے کہ اس کی ترجیحات کے مطابق کون سا سمارٹ فون بہترین رہے گا ۔ اوراسے کن فیچر زکے حامل سمارٹ فون کا انتخاب کرنا چاہیے ۔نیز سمارٹ فون میں فیچرز کی ترجیہات کی ترتیب کیا ہونی چاہیے؟
ان کے علاوہ سمارٹ فون میں مشہور آپریٹنگ سسٹم کا مختصر تعارف ،سمارٹ فون کی ٹیکنالوجی وائز تقسیم، سمارٹ فون بنانے والی مشہور کمپنیوں کا مختصر تعارف ، مفید ایپس کے بارے میں معلومات، سمارٹ فون سے متعلق احتیاطی تدابیر ، سمارٹ فون اوریجنل ہینڈ فری، چارجر اور بیٹریز کی پہچان ، سیکنڈ ہینڈ سمارٹ فون خریدتے وقت ضروری تدابیر جیسا کہ یہ پتالگانا کہ سیٹ چوری کا تو نہیں ، سام سنگ سیٹس میں چائنہ ، کورین اور اوریجنل کی پہچان اور اس کے علاوہ وہ تمام ضروری باتیں جو ایک عام اور نئے یوزر کو معلوم ہونی چاہیے
ترتیبا ان پر بات ہوگی
سمارٹ فون خریدتے وقت ہارڈ وئیرفیچرزکی ترجیہات کی ترتیب یہ رکھیں
:سکرین سائز
سکرین سائز کیسنگ کے برابر ہو یعنی چوکور میں فالتو جگہ کم سےکم ہوں تا کہ سکرین سائز زیادہ ہونے کے باجود سمارٹ فون کا سائز زیادہ نہ ہوبعض سمارٹ فون میں چوکور میں فالتو جگہ زیادہ ہوتی ہے
جس کی وجہ سے ایک چھوٹا سا سمارٹ فون بھی کافی جگہ گھیرتا ہے اور پاکٹ میں رکھنے سے بہت پریشانی ہوتی ہے ۔
سکرین سائز معلوم کرنے کا طریقہ
ویسے تو اس کے آسان طریقے بہت سارے ہیں۔ مثلا ماڈل لکھ کر نیٹ میں سرچ کرکے بھی معلوم کیا جاسکتا ہے نیز سیل فون جس ڈبے میں ہوتا ہے اس میں بھی سائز لکھی ہوتی ہے
اور کسی ایکسپرٹ سے بھی معلوم کیا جاسکتا ہے لیکن۔۔۔۔
میں جو طریقہ بتارہاہوں تو وہ بھی معلوم ہونا چاہیے تاکہ آپ کو یہ تو پتا ہو کہ سکرین سائز کس حساب سے ہوتی ہے اور یہ طریقہ نہ صرف سیل فون میں آپ استعمال کرسکتے ہیں بلکہ اس کے ذریعےعام ایل ای ڈیز اور ایل سی ڈیز کا بھی سائز معلوم کیا جاسکتا ہے
سب سے پہلے انچ ٹیپ لیں اور سکرین کے اوپر کی طرف سے دائیں یا بائیں سائڈ پر رکھیں بس یہ خیال رکھیں کہ اگر اوپر دائیں سائڈ پر انچ ٹیپ رکھی ہے تو نیچے بائیں سائڈ پر رکھیں اور اگر اوپر بائیں سائڈ پر انچ ٹیپ رکھی ہے تو نیچے دائیں دائیں سائڈ پر رکھیں اب نتیجے میں جو سائز آئے گی وہی سکرین سائز ہوگی
:سکرین ریزولیوشن
سکرین ریزولیوشن پکسل ڈینسٹی فی انچ پکسلز کی تعداد تا کہ تصویر کرسپ اور شارپ ہو
نیز کوشش کریں کہ ایسا سمارٹ فون خریدیں جس میں ایل ای ڈی لگی ہو نہ کہ ایل سی ڈی
کیوں کہ ایل ای ڈی کوالٹی وائز ایل سی ڈی کے مقابلے میں کافی بہتر ہوتی ہے ۔ تو ایل ای ڈی والے سمارٹ فون کا انتخاب کریں
:ایل سی ڈی اور ایل ای ڈی کی پہچان
ایک آسان سی پہچان بتاؤں گا تاکہ ایک عام یوزر بھی اس کے ذریعے ایل سی ڈی اور ایل ای ڈی کی پہچان کرسکیں وگرنہ ایک ایکسپرٹ کے پاس پہچان کے کئی طریقے ہوتے ہیں
ایل سی ڈی میں صاف تصویر صرف سامنے سے نظر آتی ہے اور سائڈ سے دیکھنے سے تصویر پازیٹیو کے بجائے نیگیٹیو دکھتی ہے جب کہ ایل ای ڈی میں کسی بھی سائڈ سے دیکھنے سے تصویر صاف ستھری نظر آتی ہے یہ ایک دیسی اور آسان طریقہ بتایا ہے
تو اس کے ساتھ ہی مجھے اگلے تھریڈ تک کے لیے دیجیئے اجازت
والسلام اللہ حافظ
جاری ہے۔۔۔۔۔​

 

Doctor

Team Leader
Most Valuable
Most Popular
Top Poster
Top Poster of a Month
Dynamic Brigade
Developer
Expert
Teacher
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Threads
265
Messages
1,882
Likes
2,322
Points
830
Location
Rawalpindi
#2
بہت اچھی معلومات ہیں افضل بھائی۔ اشتراک کا شکریہ​
 

UrduLover

Super Star
Top Poster of a Month
Dynamic Brigade
ITD Express
Designer
Teacher
Writer
Joined
May 9, 2018
Threads
427
Messages
1,725
Likes
1,189
Points
562
Location
Manchester U.K
#3

  • کہتے ہیں بہت بہت شکریہ​
 
Top