ایس ایم ایس کی موت

Author
X 2

X 2

Super Star
Dynamic Brigade
Expert
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Threads
100
Messages
641
Likes
1,676
Points
477
#1
ایس ایم ایس کی موت

آپ مانیں یا نہ مانیں مگر یہ سچ ہے کہ رفتہ رفتہ دنیا میں مقبول ترین باہمی رابطے کا ذریعہ سمجھے جانے والا ایس ایم ایس دم توڑتا جارہا ہے۔ اس کی جگہ واٹس ایپ اور فیس بک میسنجر نے لینا شروع کردی ہے۔

جی ہاں اس وقت اگر روزانہ 23 ارب ایس ایم ایس دنیا بھر میں بھیجے جاتے ہیں تو اس کے مقابلے میں 35 ارب واٹس ایپ اور 25 ارب فیس بک میسنجر پیغامات لوگ ارسال کرتے ہیں۔اس بات کا انکشاف گزشتہ دنوں فیس بک کی سالانہ ایف ایٹ کانفرنس کے دوران کیا گیا ۔

اس کا مطلب ہے کہ دونوں پلیٹ فارمز (واٹس ایپ اور فیس بک میسنجر)سے دنیا بھر میں لوگ روزانہ 60 ارب پیغامات بھیج رہے ہیں جبکہ موبائل فون کے مختصر پیغامات اس دوڑ میں بہت پیچھے رہ گئے ہیں۔فیس بک میسنجر بہت تیزی سے مقبولیت کے زینے چڑھ رہا ہے اور فیس بک کا سب سے تیزی سے فروغ پاتا پلیٹ فارم بن چکا۔ایک ارب واٹس ایپ صارفین اور 90 کروڑ فیس بک میسنجر کے صارفین کے ساتھ فیس بک مختصر پیغامات کی دنیا میں دیگر کمپنیوں سے بہت آگے ہے۔

وائی فائی، فورجی اور انٹرنیٹ سے منسلک میسجنگ ایپس کے فروغ کے باعث ایس ایم ایس پیغامات کی موت بتدریج ہونے لگی ہے۔درحقیقت ایس ایم ایس کرنا کچھ موبائل فون کمپنیوں پر مہنگا پڑتا ہے۔ جبکہ موبائل سگنل کی بھی ضرورت ہوتی ہے اور سب سے اہم بات یہ کہ اس میں گروپ چیٹس اور فائل شیئرنگ جیسے ایڈوانس فیچرز شامل نہیں۔

ٹیکسٹ میسج کے زوال کے ساتھ دوسری جانب میسجنگ ایپس میں نت نئے فیچرز کا اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ وہ ہر ممکن طریقے سے اپنے آپ کو ایس ایم ایس کا متبادل ثابت کرنا چاہتی ہیں۔فیس بک اور مائیکروسافٹ نے میسنجر اور اسکائپ میں چیٹ بوٹس بھی متعارف کرادیئے ہیں تاکہ انہیں نہ صرف ایس ایم ایس بلکہ دیگر تمام ایپس کا متبادل بنادیں۔اسی طرح گوگل نے حال ہی میں مختلف موبائل فون کمپنیوں کے اشتراک سے ایس ایم ایس کے متبادل کے طور پر رچ کمیونیکشن سروسز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جسے رواں سال یا آئندہ سال تک صارفین کو پیش کردیا جائے گا۔​
 

UrduLover

Super Star
Top Poster of a Month
Dynamic Brigade
ITD Express
Designer
Teacher
Writer
Joined
May 9, 2018
Threads
433
Messages
1,745
Likes
1,200
Points
562
Location
Manchester U.K
#2

  • کہتے ہیں بہت بہت شکریہ​
 
Joined
Jun 2, 2018
Threads
1
Messages
2
Likes
5
Points
3
Location
Ksa
#3
Nice
 

ناعمہ وقار

Staff member
Moderator
Contest Winner
Dynamic Brigade
Joined
May 8, 2018
Threads
12
Messages
648
Likes
787
Points
310
Location
Islamabad
#4
ہمارے موبائل میں تو کوئی تین چار سال پہلے ہی ایس ایم ایس صاحب انتقال فرما گئے تھے
:D
 
Author
X 2

X 2

Super Star
Dynamic Brigade
Expert
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Threads
100
Messages
641
Likes
1,676
Points
477
#5
Author
X 2

X 2

Super Star
Dynamic Brigade
Expert
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Threads
100
Messages
641
Likes
1,676
Points
477
#6
Author
X 2

X 2

Super Star
Dynamic Brigade
Expert
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Threads
100
Messages
641
Likes
1,676
Points
477
#7
ہمارے موبائل میں تو کوئی تین چار سال پہلے ہی ایس ایم ایس صاحب انتقال فرما گئے تھے
:D
اچھا تو آپ کے موبائل والے ایس ایم ایس صاحب تھے؟
:eek::eek:

صبیح بھائی کے موبائی لائی لانگ میں تو ایس ایم ایس صاحبہ ہوتی تھیں
:pagal::pagal::pagal::pagal::pagal:
 

ناعمہ وقار

Staff member
Moderator
Contest Winner
Dynamic Brigade
Joined
May 8, 2018
Threads
12
Messages
648
Likes
787
Points
310
Location
Islamabad
#8
اچھا تو آپ کے موبائل والے ایس ایم ایس صاحب تھے؟
:eek::eek:

صبیح بھائی کے موبائی لائی لانگ میں تو ایس ایم ایس صاحبہ ہوتی تھیں
:pagal::pagal::pagal::pagal::pagal:
وقت اور ضرورت کے تحت یہ ایس ایم ایس کچھ بھی بن جاتے ہیں
:D
 
Top