عید کی خوشیاں سب کیساتھ منایئں

UrduLover

 
ITD Star
Top Poster
Dynamic Brigade
Designer
Teacher
Writer
Joined
May 9, 2018
Messages
1,476
Likes
1,070
Points
267
Location
Manchester U.K
#1



عید کی خوشیاں سب کیساتھ منایئں اور ہمارے ساتھ شیئر کریں عیدِ سعید کیسی گزری

سب دوست و احباب سب سے پہلے تو آئی ٹی درسگاہ کی پوری تمام اراکین دوست و احباب و ممبران کو رمضان کی برکتیں و رحمتیں سمیٹنے اور عید بہت بہت مبارک ہو ۔۔۔۔۔ دوستوں فورم اس تھریڈ کو تشکیل دینے اور بنانے کا مقصد ہے کے ہم اور آپ اپنی خوشیوں کے لمحات جیسے گزارے فورم پر بھی اشتراک کرکے شیئر کریں اور کی خوشیاں ایک ساتھ منائیں ۔۔۔۔ بتانا یہ ہوگاکون کس وقت جاگا۔۔۔۔۔کس نے اس عید دن پر کیا کیا۔۔۔۔ کس نے کیا کھایا کیا پکایا بازار کھایا یا گھر والوں کیساتھ لطف اٹھایا۔۔۔۔۔۔ کس رنگ کے کپڑے پہنے اور کیا پہنا۔۔۔۔ عید دینے والے بنے یا لینے والے اگر اپنے عید دی تو کتنی دی اور لی تو کس نے کتنی عید آپکو دی۔ تو چلئےجلدی سے اب اپنے دن بھر کی باتیں یہاں ہمارے ساتھ شئیر کیجئے گا تاکہ ہم بھی جان سکیں کے کون کس
طرح عید گزارتا ہے۔


دل دھڑکتا ہے تو ہوتا ہے گماں عید کے دن
میرے دل میں بھی امنگیں ہیں جواں عید کے دن

خاک کی مثل نہیں ہوں نہ کوئی پتھر ہوں
کچھ نہ کچھ میرا بھی ہے نام و نشاں عید کے دن


گھر سے ہوں دُور، پریشان ہوں، بدحال ہوں میں
کاش گھر میں ہو مسرت کا سماں عید کے دن


مسکراتا ہے کوئی اور کوئی ہنستا ہے
کوئی کرتا ہے مگر آہ و فغاں عید کے دن


ہم پہ یہ فرض ہے ہر اِک سے محبت سے ملیں
باپ ہو، بیٹی ہو، بیٹا ہو کہ ماں عید کے دن


آج شاہد نہ لکھے دکھ بھرے اشعار کوئی
حال دل کا ہو مسرت سے بیاں عید کے دن

 
Last edited:

UrduLover

 
ITD Star
Top Poster
Dynamic Brigade
Designer
Teacher
Writer
Joined
May 9, 2018
Messages
1,476
Likes
1,070
Points
267
Location
Manchester U.K
#2


ابھی تو عید شروع ہوئی ہے چلیں عید منائیں آئی ٹی درسگاہ کے ساتھ



سوال۔۔1۔۔۔ عید کی صبح کتنے بجے جاگتے ہیں

سوال2۔۔ سب سے پہلے عید کس سے ملتے ہیں؟

سوال3۔۔ عید کے دن کا خاص پکوان جو آپ کا فیورٹ ہو؟


سوال4۔۔ اس بار عید کا سوٹ کس کلر کا تھا؟


سوال5۔۔ عید کے دن کس طرح کا لباس پہننا پسند کرتے ہیں؟


سوال6۔۔عیدی دیتے ہین کے عیدی لیتے ہیں؟


سوال7۔۔۔۔ اگر دی تو کتنی دی؟


سوال8۔۔ عیدی ملی تو کتنی ملی؟


سوال9۔عید کا دن گھر پے گُزارتے ہیں کے آوارہ گردی میں؟

سوال10۔۔۔تیار ہو کے آئینے میں کتنی بار چہرہ مبارک دیکھتے ہیں ہی ہی؟


سوال11۔۔۔۔۔ کوئی یاد گار عید؟

سوال12۔۔۔۔۔ چاند رات کس طرح گُزارتے ہیں؟

سوال13۔۔۔ آج کیا کھایا پورے دن کے کھانے پینے لکھنے ہیں یہاں ؟

سوال14۔۔۔عید نماز پڑھتے ہیں کے ڈنڈی مارتے ہیں؟

*****

چلیں تو اس بار عید سب کے سنگ جلدی سے جوابات دیں تاکے ہم سب بھی آپ کی عید میں شامل ہوں


ایک بار پھر عید کی خوشیاں بہت مبارک ہوں

 
Last edited:

UrduLover

 
ITD Star
Top Poster
Dynamic Brigade
Designer
Teacher
Writer
Joined
May 9, 2018
Messages
1,476
Likes
1,070
Points
267
Location
Manchester U.K
#3
سوال۔۔1۔۔۔ عید کی صبح کتنے بجے جاگتے ہیں
جواب۔ساڑھے چھ بجے


سوال2۔۔ سب سے پہلے عید کس سے ملتے ہیں؟
جواب۔نمازیوں سے بعد میں گھر آکر سبھی اہلِ خانہ سے


سوال3۔۔ عید کے دن کا خاص پکوان جو آپ کا فیورٹ ہو؟
جواب سوِیاں


سوال4۔۔ اس بار عید کا سوٹ کس کلر کا تھا؟
جواب ۔سفید


سوال5۔۔ عید کے دن کس طرح کا لباس پہننا پسند کرتے ہیں؟
جواب۔شلوار قمیض


سوال6۔۔عیدی دیتے ہین کے عیدی لیتے ہیں؟
جواب ۔دیتے ہیں


سوال7۔۔۔۔ اگر دی تو کتنی دی؟
جواب۔سو پونڈ


سوال8۔۔ عیدی ملی تو کتنی ملی؟
جواب۔کسی سے نہی ملی


سوال9۔عید کا دن گھر پے گُزارتے ہیں کے آوارہ گردی میں؟
جواب ۔سبھی سے ملنا اور بعد میں ہوٹل میں سبکے ساتھ کھانا


سوال10۔۔۔تیار ہو کے آئینے میں کتنی بار چہرہ مبارک دیکھتے ہیں ہی ہی؟
جواب۔شیشے کو شاور کرتے ہوے پسینہ آجا تا ہے


سوال11۔۔۔۔۔ کوئی یاد گار عید؟
جواب۔والدیں کیساتھ گزارہ وقت اللہ والد کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے


سوال12۔۔۔۔۔ چاند رات کس طرح گُزارتے ہیں؟
جواب ۔ یہ تو عورتوں کا شوق ہے


سوال13۔۔۔ آج کیا کھایا پورے دن کے کھانے پینے لکھنے ہیں یہاں ؟
جواب ۔گول گپے۔چاٹ۔پکوڑے ۔بھلے۔فروٹ چاٹ


سوال14۔۔۔عید نماز پڑھتے ہیں کے ڈنڈی مارتے ہیں؟
جواب۔ڈنڈی کیوں مارنی ہے اللہ معاف کرے
 
Last edited:

X 2

 
Super Star
Most Valuable
Dynamic Brigade
Expert
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Messages
643
Likes
1,644
Points
592
#4
شیشے کو شاور کرتے ہوے پسینہ آجا تا ہے
انکل، شیشے کو کس کے شاور سے پسینہ آتا ہے؟ اپنے شاور سے یا آپ کے؟
:unsure:
 
Top