Hajj App حج کے مبارک سفر کو آسان بنائیں

UrduLover

 
ITD Star
Top Poster
Dynamic Brigade
Designer
Teacher
Writer
Joined
May 9, 2018
Messages
1,250
Likes
762
Points
242
Location
Manchester U.K
#1
Hujaj karam phone Apps.JPG
عزیز و اقارب اور مال و دولت سے ومحبت رکھے اور ان کے قریب رہے۔ جب آدمی حج کے لیے جاتا ہے؛ تو اسے اپنے وطن ، بیوی بچے اوردوست احباب کو خیر باد کہہ کر اور مال و دولت خرچ کرکے جانا پڑتا ہے اور وہ بھی اس لیے کہ حج کی ادائیگی شریعت کا حکم ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شریعت نے حج کے حوالے سے بہت ہی رغبت دلائی ہے، انسان کوکعبہ مشرفہ کے حج و زیارت پر ابھارا، مہبط وحی و رسالت کے دیدار کا شوق بھی دلایا ہے اورسب سے بڑھ کر شریعت نے حج کا اتنا اجر و ثواب متعین فرمایا ہے کہ یہ مبارک سفر عازم حج کیلئے بلاشبہ ایک عاشقانہ سفر بن جاتا ہے۔
مزید برآں ، حج محنت مشقت ، مجاہدے اور صبر و تحمل کا سفر ہے اور اگرچہ جدید سہولیات نے ماضی میں پیش آنے والی دشواریوں اور تکالیف کو کافی حد تک کم کردیا ہے لیکن اس کے باوجود کئی مقامات پر آج بھی حجاج کرام کو ہمت اور حوصلے کا امتحان ضرور دینا ہوتا ہے. ذیل میں قارئین کیلئے تین عمدہ ایپس کی تفصیل مذکور ہے جو حج کے سفر کو سہل بنانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں

HAJJ AND UMRAH
یہ ایپ حج اور عمرہ کے ارکان اور ان کی ادائیگی کے حوالے سے مکمل معلومات فراہم کرتی ہے

:نمایاں فیچرز
مناسک حج اور عمرہ ادا کرنے کا تفصیلی طریقہ
حج اور عمرہ سے متعلقه اہم معلومات پر مشتمل ویڈیوز
دعائیں اور قبولیت دعا کے مقامات کی فہرست
سفر کی تیاری کی چیک لسٹ


نمازوں کے اوقات جن کی مدد سے مکّہ ، مدینہ اور جدّہ میں نمازوں کو ان کے وقت مقررہ پر ادا کیا جاسکتا ہے
تفریحی مقامات کی نشاندہی : اس فیچر کی مدد سے مقدس مقامات ، قریبی ہوٹل اور ریستوران وغیرہ کا پتہ لگایا جاسکتا ہے
موسم اپ ڈیٹ : صرف ایک کلک کی مدد سے مکّہ ، مدینہ اور جدّہ میں موسم کے احوال سے باخبر رکھیے
کرنسی کنورٹر : سعودی ریال کو مختلف کرنسی میں اور دوسری کرنسی کو سعودی ریال میں بآسانی کنورٹ کیا جاسکتا ہے
شیر: مختلف سوشل میڈیا نیٹ ورکس پر ایپ کی لنک کو شیر کیا جاسکتا ہے

SMART HAJJ
یہ ایپ دن، وقت اور مقام کے اعتبار سے حج کی ادائیگی کا ترتیب وار طریقہ مہیا کرتا ہے. اس کے علاوہ حج کے فرائض ، واجبات اور سنن سے بھی آگاہ رکھتی ہے

:نمایاں فیچرز
حنفی ، شافعی ، مالکی اور حنبلی مذاہب کے لحاظ سے مناسک حج و عمرہ کیلئے ایک انٹریکٹو گائیڈ
وقت اور جگہ کے حساب سے ارکان حج سے آگاہی


مقبول دعائیں

اگلے مقام حج کا روڈ میپ

حج کے سفر کے دوران اپنے بچھڑے ساتھیوں کی لوکیشن کی نشاندھی

وطن اصلی میں رشتےداروں اور دوست احباب کے ساتھ میسجز ، آڈیو وائس نوٹس ، اور ویڈیوز کے زریعے باہم پیغام رسانی کیلئے HAJJ MESSENGER کی سہولت
OFFLINE MAPS کی بدولت زیارت اور تفریح کیلئے مقامات کی رسائی انتہائی آسان
تازہ ترین کرنسی ایکسچینج ریٹ کے مطابق کرنسی کنورٹ کرنے کی سہولت


اوقات نماز اور قبلہ قطب نما

حج اور عمرہ سے متعلقہ خبریں

مکّہ معظمہ میں آپ کی قیامگاہ کے گرد و نواح میں ٹریفک کی صورت حال
عربی ، انگریزی ، اردو ، ملائی ، ترکی اور بنگالی میں سے کسی بھی زبان میں ایپ استعمال کی جاسکتی ہے
انسٹالیشن اور رجسٹریشن انتہائی آسان . ٹوئٹر ، گوگل یا فیس بک ، کسی پر بھی لاگ ان کرکے ایپ اپنے سمارٹ فون میں محفوظ کرلیں

یہ بظاہر چھوٹی اور مختصر ایپ میقات حج پر مانگی جانے والی تمام مسنون دعاؤں پر مشتمل ہے. وہ حجاج کرام جو اس عظیم الشان سفر پر پہلی مرتبہ روانہ ہو رہے ہیں اور جن کو سمارٹ
فونز کے فنکشنز سے اتنی واقفیت نہیں ، ان کیلئے بالخصوص یہ ایپ بے انتہا آسان ہونے کی وجہ سے بے حد کارآمد ثابت ہوگی
 
Last edited:
Top