اپنا اسمارٹ فون ان 5 طریقوں سے جلد جارج کریں

Author
UrduLover

UrduLover

Super Star
Top Poster of a Month
Dynamic Brigade
ITD Express
Designer
Teacher
Writer
Joined
May 9, 2018
Threads
433
Messages
1,745
Likes
1,200
Points
562
Location
Manchester U.K
#1
کثرت سے اسمارٹ فون استعمال کرنے والے لوگوں کیلئے بیٹری لائف ایک بڑا مسئلہ بنتی جا رہی ہے۔

ایسے لوگ چاہتے ہیں کہ ان کا اسمارٹ فون کم سے کم وقت میں چارج ہو جائے۔

یوں تو کئی اسمارٹ فونز میں جلد چارجنگ کی خوبی موجود ہوتی ہے۔ اور ان فونز کی بیٹری پرفارمنس بھی بہتر ہوتی ہے۔ مگر زیادہ تر فون اب بھی لوگوں کے لئے مسئلہ ہیں۔

تاہم، ایپل بھی اسی طرح اب تک کوئی ایسا طریقہ پیش نہیں کر سکا جس سے آئی فونز کم وقت میں چارج ہو سکیں۔

یہاں ہم آپ کے لئے چند ایسی ٹپس پیش کریں گے جس سے آپ کا آئی فون یا کوئی بھی فون جلد چارج ہو سکے گا۔

:ایئرپلین موڈ آن کر دیں
ایئر پلین موڈ آن ہونے کی وجہ سے فون خود بخود وائرلیس اورسیلولر کنیکشن غیر فعال کر دے گا۔ اس طرح بیٹری پاور جوعام حالات میں زیادہ استعمال ہوتی ہے کم خرچ ہوگی۔

ایئر پلین موڈ میں فون مکمل طور پر چارجنگ پر فوکس رکھتے ہوئے جلد چارج ہوگا۔

:چارج کرنے سے قبل فون کا کوراتاردیں
آئی فون ایک حساس ڈیوائس ہے اور گرمی کی شدت اس کی کارکردگی کو متاثر کرتی ہے۔ اس پر موجود کور اسے مزید گرم کردیتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ چارج کرنے سے پہلے اس کا کور اتادیں۔ آپ فرق محسوس کریں گے۔

:فون کو کچھ آرام دیں
چارج کرتے وقت فون پر گیم کھیلنے، براؤزینگ یا ٹیکسٹ کرنے سے گریز کریں۔ اگر ڈسپلے آن ہوگا تو چارج ہونے کا عمل سست ہو جائے گا۔ جلد چارج کرنے کے لئے اس کو استعمال نہ کریں۔

:بجلی سے چلنے والا روایتی چارجر استعمال کریں
پاور بینک یا یو ایس بی کے برعکس بجلی سے فون کی چارجنگ زیادہ جلدی ہوتی ہے۔ اس کے لئے دیوارسے منسلک بجلی سے چلنے والا روایتی چارجر استعمال کریں۔

:آئی پیڈ چارجر بہتر متبادل ہو سکتا ہے
حالیہ ریلیز ہونے والے آئی فون جیسے آئی فون سکس اور اس کے بعد کے ماڈل اس قابل ہیں کہ وہ دو اعشاریہ ایک اے ایم پی چارج لے سکتے ہیں
اور آئی پید کے ایڈ آپٹرکا یہ معمول کا آؤٹ پٹ ہے یہ آپ کے آئی فون کو جلد چارج کرسکتا ہے بہ نسبت آئی فون چارجر کے جو کہ صرف ایک اے ایم پی آؤٹ پٹ دیتا ہے۔
 

LAIQUE SHAH

ITD Legend
Expert
Teacher
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Threads
4
Messages
182
Likes
290
Points
178
#2
اچھی ٹپ ہے ہم سے شیئر کرنے کا شکریہ
 
Top