وہ آدمی جو ایک اور انٹرنیٹ بنا رہا ہے ، اس کی کیا ضرورت پڑی اور خصوصیات کیا ہیں؟ انتہائی دلچسپ اور حیران کن تفصیلات

Author
UrduLover

UrduLover

Super Star
Top Poster of a Month
Dynamic Brigade
ITD Express
Designer
Teacher
Writer
Joined
May 9, 2018
Threads
433
Messages
1,745
Likes
1,200
Points
562
Location
Manchester U.K
#1
سڈنی(کونسیلنگ ریکورڈ) اس وقت دنیا ایک انٹرنیٹ سے منسلک ہے مگر یہ انٹرنیٹ کسی طور محفوظ نہیں۔ جس ملک کی خفیہ ایجنسیاں چاہیں اپنے شہریوں نگرانی شروع کر دیتی ہیں۔ اس کے علاوہ انٹرنیٹ ٹریفک کے ذریعے دیگر ممالک پر بھی نظر رکھنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اس کڑی نگرانی سے بچنے کے لیے کم ڈاٹکم نامی ایک شخص نے نیا انٹرنیٹ بنانا شروع کر دیا ہے۔ کم ڈاٹکم کا کہنا ہے کہ یہ نیا انٹرنیٹ شہریوں کو نگرانی کرنے والے حکام کی آنکھ سے اوجھل رکھے گا۔ اس نے اس نئے انٹرنیٹ کا نام میگا نیٹ رکھا ہے اور یہ انٹرنیٹ اس پراسیسنگ پاور پر انحصار کرے گا جو لوگوں کے فونز اور لیپ ٹاپس نے استعمال نہیں کی ہوتی۔کم ڈاٹکم نے میگا نیٹ کی ایک ایپلی کیشن بنائی ہے جسے صارفین اپنے فون یا لیپ ٹاپ میں انسٹال کرکے اس سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ کم ڈاٹکم نے ویڈیو لنک کے ذریعے سڈنی میں ہونے والی ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جتنے زیادہ لوگ میگا نیٹ کی ایپلی کیشن ڈاﺅن لوڈ کرکے اپنی ڈیوائسز میں انسٹال کریں گے یہ انٹرنیٹ اتنا ہی زیادہ طاقتور ہوتا چلا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر 10کروڑ لوگوں نے اپنے سمارٹ فونز پر یہ ایپلی کیشن استعمال کرنی شروع کر دی تو میگا نیٹ کی ڈیٹا محفوظ کرنے کی گنجائش ، طاقت و دیگر خصوصیات دنیا کی 10بڑی ویب سائٹس سے زیادہ ہو جائیں گی۔ کم ڈاٹکم نے دعویٰ کیا کہ کوڈز کو تبدیل کرنے کی جو ٹیکنالوجی اس نے میگا نیٹ میں استعمال کی ہے اسے سپرکمپیوٹر بھی نہیں توڑ سکتا۔​
 
Joined
May 9, 2018
Threads
28
Messages
205
Likes
156
Points
39
Location
Pakistan
#2
شکریہ
 
Top