ناشتہ میں کیا کھایا

UrduLover

 
ITD Star
Top Poster
Dynamic Brigade
Designer
Teacher
Writer
Joined
May 9, 2018
Messages
1,303
Likes
858
Points
242
Location
Manchester U.K
#1
السلام علیکم۔اس دھاگے میں کوشش کرینگے جو کھاتے ہیں اسکے فوائد بھی شیر کریں ۔تاکہ اس دھاگے کیساتھ رہنمائی بھی ہو سکے۔ویسے تو فی الحال رمضان چل رہا ہے۔رمضان میں کے بعد اس لڑی کو اسکے نام سے بارونق بنایئنگے۔تو روزہ میں آپنے کیا کھایا۔مین نے بہت سادہ سی غذا لی۔یہاں ایک سریئل ملتا ہے جسے ویٹا بِکس کہا جاتا ہے۔وہ ایک پلیٹ دودھ مین لیکر کھایا اور ایک بند اور چائے کا کپ اور کچھ کھجوریں۔الحمد اللہ​
 
Last edited:

LAIQUE SHAH

 
ITD Legend
Expert
Teacher
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Messages
180
Likes
282
Points
137
#2
بس اتتا سا۔:eek:۔
اور ہم تو ابھی انتظار فرمارہے ہیں۔:cool:۔
 

UrduLover

 
ITD Star
Top Poster
Dynamic Brigade
Designer
Teacher
Writer
Joined
May 9, 2018
Messages
1,303
Likes
858
Points
242
Location
Manchester U.K
#3
20-2-1-300x300.png
سحری آج ذرہ بدل کر کھائی طبیعت بوجھل ہے
1016.JPG
آج رات کو اسکی تیاری ہے۔پلاو کیساتھ​
 
Last edited:

ناعمہ وقار

 
ITD Star
Contest Winner
Joined
May 8, 2018
Messages
406
Likes
535
Points
252
Location
Islamabad
#4
آج بہت دن کے بعد اور رمضان میں پہلی بار بھنڈی کھائی
اور تھوڑا سا کھجلا ٹھنڈا ٹھنڈا اور آخری لمحات تک بہت سارا پانی پیا
 

UrduLover

 
ITD Star
Top Poster
Dynamic Brigade
Designer
Teacher
Writer
Joined
May 9, 2018
Messages
1,303
Likes
858
Points
242
Location
Manchester U.K
#5
بھنڈی مجھے بہت پسند ہے
news-1481517649-2924.jpg
بھنڈی ہماری روزمرہ غذا میں شامل ہے لیکن صحت کے معاملے میں اس کی اہمیت اکثر نظرانداز کردی جاتی ہے حالانکہ یہ بھی اپنی جگہ ایک صحت بخش سبزی ہے جس کے فوائد کی فہرست بہت لمبی ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق عام سبزی ہونے کے باوجود، بھنڈی میں وٹامن، معدنیات اور دوسرے غذائی اجزاء وافر پائے جاتے ہیں جو ذیابیطس سے لے کر گردے کی بیماری تک میں مفید ہوتے ہیں۔

دمے میں آفاقہ: 2000 میں کیے گئے ایک مطالعے سے معلوم ہوا کہ بھنڈی کے استعمال سے دمے کا خطرہ کم ہوتا ہے جب کہ یہ دمے کی شدت میں بھی کمی لاتی ہے۔ اس بنیاد پر ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر روزانہ غذا میں صرف ایک کپ (200 گرام) بھنڈی پکا کر استعمال کرلی جائے تو اس سے دمے کے مریضوں کو بہت فائدہ ہوتا ہے۔ یہ فوائد صرف بڑوں تک محدود نہیں بلکہ جن بچوں کو دمے اور کھانسی کی شکایت ہوتی ہے انہیں بھی روزانہ بھنڈی کے استعمال سے افاقہ ہوتا ہے

کولیسٹرول میں کمی: بھنڈی نظامِ ہاضمہ کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ کولیسٹرول میں بھی کمی لاتی ہے کیونکہ یہ صحت مند فائبر (ریشے) سے بھرپور ہوتی ہے۔ یہ ریشہ ہمارے پیٹ میں موجود پانی میں حل ہوکر دوسری غذاؤں میں شامل مضر صحت کولیسٹرول سے چپک جاتا ہے اور اسے رگوں میں جذب ہونے سے باز رکھتا ہے۔ اس طرح یہ مضر کولیسٹرول کو جسم میں جمع ہونے ہی نہیں دیتا۔ واضح رہے کہ بھنڈی میں کولیسٹرول تو بالکل بھی نہیں ہوتا جب کہ چکنائی کی بہت ہی معمولی مقدار پائی جاتی ہے۔

ذیابیطس پر کنٹرول: پانی میں حل پذیر ریشوں (فائبرز) کی وجہ سے بھنڈی میں یہ صلاحیت بھی پیدا ہوجاتی ہے کہ یہ خون میں شکر کی مقدار قابو میں رکھ سکتی ہے۔ سنہ 2011 میں کیے گئے مطالعے سے دریافت ہوا کہ بھنڈی استعمال کرنے کے نتیجے میں خون کی شکر کم ہوجاتی ہے اور یہی بات ذیابیطس پر بہتر کنٹرول میں خصوصی اہمیت رکھتی ہے۔ یعنی ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بھنڈی بہت مفید ہے۔
بیماریوں سے بہتر تحفظ: بھنڈی میں وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹ کہلانے والے مادّے بھی شامل ہوتے ہیں جو بیماریوں کے خلاف لڑنے والے ہمارے جسم کے قدرتی نظام کو مضبوط بناتے ہیں۔ علاوہ ازیں، وٹامن سی کی بدولت اس نظام کو خون کے سفید خلیات بنانے میں بھی مدد ملتی ہے جو بیماریوں کے خلاف ’’دفاعی نظام کے سپاہی‘‘ بھی کہلاتے ہیں۔

گردے کی بیماریوں سے تحفظ: ذیابیطس کے مریضوں کو گردوں کے امراض کا شدید خطرہ بھی رہتا ہے۔ 2005 میں شائع ہونے والے ایک تحقیقی مطالعے سے معلوم ہوا کہ ذیابیطس میں پرہیزی غذا استعمال کرنے والے مریض اگر روزمرہ طور پر بھنڈی کا استعمال بھی شروع کردیں تو اس سے ان کے گردے بہتر حالت میں رہتے ہیں اور بڑی حد تک گردوں کی بیماریوں سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔

وٹامن سی کی وافر مقداروں کے علاوہ بھنڈی میں زنک اور کیلشیم کی بھی معمولی مقداریں موجود ہوتی ہیں جو حاملہ خواتین کے لیے صحت بخش غذا کا درجہ بھی رکھتی ہیں۔ بھنڈی ایک ایسے غذائی سپلیمنٹ کا نام بھی ہے جو ریشے (فائبر) اور فولک ایسڈ سے بھرپور ہوتا ہے، یعنی وہ غذائی اجزاء جو حاملہ خواتین کے لیے انتہائی ضروری قرار دیئے جاتے ہیں۔ دیگر فوائد کے علاوہ بھنڈی سے قبض بھی نہیں ہوتا اور حاملہ خواتین دورانِ حمل مختلف پیچیدگیوں سے بھی محفوظ رہتی ہیں۔
 
Last edited:

UrduLover

 
ITD Star
Top Poster
Dynamic Brigade
Designer
Teacher
Writer
Joined
May 9, 2018
Messages
1,303
Likes
858
Points
242
Location
Manchester U.K
#6
السلام علیکم آج پھر سادہ سا ناشتہ آملیٹ سِیئڈ پینٹ مکھن ٹوسٹ اور اُوٹ​
 
Top