بیگم کا انتقام

UrduLover

 
ITD Star
Top Poster
Dynamic Brigade
Designer
Teacher
Writer
Joined
May 9, 2018
Messages
1,303
Likes
858
Points
242
Location
Manchester U.K
#1
ایک صاحب دفتر سے نکلے تو پرانے دوست سے ملاقات ہو گئی۔۔دونوں دوست ریستوران جا بیٹھے ۔۔چائے پی اور گپ شپ میں وقت کا پتا نہیں چلا۔۔رات گئے جب گھر پہنچے تو کھانے کی میز پر بیوی کو منتظر پایا۔۔بیگم کو ٹالتے ہوئے بغیر کھانا کھائے سو گئے۔۔
رات کو ساڑھے تین بجے اچانک ان کا الارم بولا۔۔۔تھکاوٹ سے چور صاحب ہڑبڑا کر اٹھے اور بیگم کو جھنجھوڑ ڈالا
اور غصے سے گویا ہوئے
"یہ کیا ہے کس نے ساڑھے تین کا الارم لگایا۔؟
"میں نے سوچا جب دفتر سے گھر آنے میں پانچ گھنٹے لگتے ہیں تو جانے میں بھی پانچ لگیں گے اس لیے جلدی کا الارم لگا دیا تا کہ آپ وقت پر پہنچ جائیں۔"
بیگم نے اطمینان سے جواب دیا۔​
 
Top