ڈیتھ کال 777888999

Afzal339

 
Advisor
Dynamic Brigade
Expert
Teacher
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Messages
385
Likes
476
Points
227
#1
تمام آئی ٹی درسگاہ ممبران کو محمد افضل کا سلام
دوستو ہمیں بحیثیت قوم جب بھی بے وقوف بنانے کی کوشش ہوئی ہے تو ہم بے وقوف ضرور بنے ہیں اور اس حوالے سے بہت ساری مثالیں موجود ہیں مثلاڈبل شاہ کا معاملہ ہو،مضاربت کا سلسلہ ہو، ٹائنز کا ڈراما ہو،سیل فون پر کال کے ذریعے وائرس سے موت کا شوشہ ہو،سیل فون بیٹری پر لگے کرنٹ ریسیور کلائی کے ذریعے ڈیٹا اپلوڈنگ والا لطیفہ ہو، دو روپے کے سکے پر بادلوں والا واقعہ ہو یا پھر چند دن پہلے ایک ویب سائٹ پراکاؤنٹ بنانے کی صورت میں پانچ سو روپے لوڈ کا تحفہ ہو
الغرض ایسی بہت ساری مثالیں موجود ہیں جنہیں صرف طوالت کے خوف سے نقل نہیں کیا جارہاہیں اور اس طرح کے سلسلے جن مافیاز کی طرف سے شروع ہوتے ہیں تو ان میں فائدہ بھی انہیں مافیاز کا ہوتا ہے ہم بے چارے عوام کی قسمت میں صرف لٹنا ہی آتا ہے کیوں کہ ان میں پلاننگ ہی اس طرح کی ہوتی ہے کہ فائدہ انہیں کا اور نقصان ہم عوام کا ہو
اس تحریر کی ضمن میں ایک ضروری بات لکھنا ضروری سمجھتاہوں وہ یہ کہ ایسے کسی دھوکے باز مافیا کے چنگل میں پھنس جانے سے پہلے کسی ماہر سے رائے ضرور لی جائے تاکہ نقصان سے بچاسکے
اسی نوعیت کا ایک تازہ اقعہ ویڈیو کی صورت میں سوشل میڈیا پر بہت زیادہ گردش میں ہے ویڈیو میں ایک نمبر کے حوالے سے پورے وثوق سے یہ بات کہی جاتی ہے کہ اگر اس نمبر777888999 سے آنے والی کال کو ریسیو کرنے کی کوشش کی تو آپ کا سیل فون بلاسٹ ہوسکتا ہے اور حال یہ ہے کہ سیل فون میں اگر کوئی چیز بلاسٹ ہوسکتی ہے تو وہ اس کی بیٹری ہے اور وہ کب پھٹتی ہے تو اس کی بہت ساری وجوہ ہیں لیکن ایک وجہ بیٹری کے پھٹنے کی جو آج کی اس تحریر سے تعلق رکھتی ہے اس کا ذکر ہوگا اور وہ یہ ہے کہ اگر سیل فون بیٹری ٹرمینل ایریاشارٹ ہوجائے یا اسے شارٹ کیا جائے تو بیٹری پھٹ سکتی ہے اور پھر بیٹری اگر سمارٹ فون کی ہو تو اس سے نقصان بھی بہت ہوسکتا ہے
لیکن بیٹری ٹرمینل ایریا ہیوی شارٹ ہو کیوں کہ لو شارٹ ہونے کی صورت میں بیٹری پھٹتی نہیں بلکہ یہ ایریا جلتا ہے اور بیٹری پھٹنے سے بچ جاتی ہے اور ہیوی شارٹ سیل فون تب ہوتا ہے جب سیل فون کافی دیر پانی میں پڑا رہے یا اسکے بیٹری ٹرمینل ایریا کو خود سے شارٹ کیا جائے جب کہ کسی پروگرام کے ذریعے سیل فون ہارڈ وئیر کو کنفیوز کرکے شارٹ کرنے کی کوشش کی بھی جائے تو بھی بیٹری ٹرمینل ایریا کو ہیوی شارٹ کرنا نا ممکن ہے کیوں کہ ایسے کسی وائرس پروگرام سے زیادہ سے زیادہ سے پاور آئی سی کنفیوز ہوکر شارٹ ہوجائے گی
جس کے بعد پاور آئی سی تک آنے والی بیٹری وے میں لگا فیوز (جس کے ایمپئر بیٹری کے ایمپئر سے ہمیشہ کم ہوتے ہیں) جل جائے گا،فیوز کے جلتے ہی سیل فون آف اوربیٹری کے پھٹنے کے امکانات بالکل ختم ہوجائیں گے اب جب یہ بات ثابت ہوگئی کہ ایسے کسی وائرس پروگرام سے سیل فون بلاسٹ نہیں کیا جاسکتا ہے تو پھر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس قسم کے شوشے کیوں چھوڑے جاتے ہیں آخر اس طرح کے شوشوں سے پروپگینڈا مافیاز کا کیا فائدہ ہوتا ہے
تو میری تحقیق کے مطابق اس طرح کے شوشوں سے دو طرح کے فوائد حاصل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے
نمبر ایک اپنا فائدہ اور نمبر دو اگلے کا نقصان
مثلا چند دن پہلے مجھے واٹس ایپ پر ایک دوست کی طرف سے ایک پیغام ملا،پیغام کچھ یوں تھا کہ اس ویب سائٹ پر اکاونٹ بنائے اور پانچ سو روپے کا لوڈ پائے جب کہ حقیقت میں لوڈ ملنے کا جھانسہ دراصل ویب سائٹ پر ٹریفک لانے کے لیے ایک ڈراما تھا کیوں کہ وہ ویب سائٹ انڈیا کے کسی صاحبان کی تھی اور ویب سائٹ مالکان نے اپنی ویب سائٹ پر ٹریفک لانے کے لیے انٹرنیٹ یوزر کو لوڈ کا جھانسا دیا
اور یہی حال کچھ اسی نمبر کا ہے کیوں کہ اس نمبر سے ایک مضمون انڈیا کے ایک صاحب کی ویب سائٹ پر موجود ہے اور میرا خیال ہے کہ یہ اسی کی چال ہے کیوں کہ جب کسی کو اس نمبر کے بارے میں پتہ چلے گا تو وہ ضرور کسی سرچ انجن میں اس نمبر کو سرچ کرے گا اورسرچ انجن میں سب سے پہلے اس کی سائٹ آئے گی اوریوں وہ اپنی ویب سائٹ پر زیادہ سے زیادہ ٹریفک لانے کے لیے یہ حربہ آزما رہاہے ایک سوال اور جو اس حوالے سے کیا جاتا ہے کہ اگر مان بھی لیا جائے کہ پروپگینڈا مافیا نے اس نمبر کے حوالے سے پروپگینڈا کیا ہے
تو پھر اس کا کیا جواب ہے کہ اس نمبر سے بہت سارے لوگوں کو کال بھی آئی ہے اس حوالے سے عرض یہ ہے کہ انٹرنیٹ کی دنیا میں ایسی بہت ساری کالنگ ویب سائٹس موجود ہیں جہاں اپنی مرضی کا نام یا نمبر ایز ریسیور نمبر شو کرواکے کال کی جاسکتی ہے تو ممکن ہے کہ پروپگینڈا مافیا نے ڈرانے کے لیے کچھ لوگوں کواس نمبر سے کال بھی کی ہو لیکن بہرحال حقیقت وہی ہے جو ماقبل میں ذکر ہوچکی ہے اس لیے اس قبیل کے تمام پروپگینڈوں کے بارے میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ ایسے تمام پروپگینڈوں کو اگنور کیا کرے​
 

Doctor

 
Team Leader
Most Popular
Dynamic Brigade
Developer
Expert
Teacher
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Messages
917
Likes
1,369
Points
467
Location
Rawalpindi
#2
معلوماتی تحریر ہے۔ اشتراک کا شکریہ​
 
Top