عمران سیریز۔۔مظہر کلیم ایم اے

LAIQUE SHAH

 
ITD Legend
Expert
Teacher
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Messages
181
Likes
288
Points
137
#1
یہ شخص میرا نسٹالجیا تھا۔ بچپن میں سب سے پہلے ان کا لکھا ہوا عمرو عیار کا ایک ناول پڑھا تھا۔ اس کے بعد لڑکپن میں عمران سیریز کا نشہ لگا بیثھا۔ ایک چھوٹی سی لائبریری سے ان کے ناول کرایہ پر ملتے تھے۔ روز دو دو ناول لے لیا کرتا تھا اور جب تک ختم نہیں کرتا چھوڑ نہیں پاتا تھا اور ناول ختم کرنے کے بعد علی عمران٬ جولیا٬ صفدر٬ صالحہ٬ شکیل اور سلیمان کے خاکے ذہن میں بناتے بناتے سو جاتا۔ مظہر کلیم کے ناولوں میں سوائے اسرائیل و فلسطین کے ممالک کے نام فرضی ہوتے تھے۔ امریکہ کا نام کریمیا٬ جرمنی کا نام نارمن٬ انگلینڈ کا نام گریٹ لینڈ ٬ بھارت کا کافرستان٬ نیپال کا ناپال٬ افغانستان کا بہادرستان اور پاکستان کی جگہ پاکیشیا لکھا جاتا تھا۔ مظہر کلیم کے ناولوں میں اسرائیل کو ہر روز برباد ہوتے دیکھ کر کبھی کبھی یقین کر بیٹھتا تھا کہ علی عمران نے سچ مچ میں ٹیلی فون کے نمبر ڈائل کر کے اسرائیل کی لیبارٹری تباہ کر دی ہے اور کرنل ڈیوڈ کو شکست فاش دیدی ہے۔ پاکیشیا بھی روز بروز ترقی کرتا جا رہا تھا اور سوپر پاور بننے میں بس ہونے انچ کا فاصلہ باقی رہتا تھا۔
کافی سال بعد عمران سیریز کے اصل خالق ابن صفی کے ناول ہاتھ لگے اور مظہر کلیم کا جنون ٹوٹ گیا۔ لیکن بہرحال مظہر کلیم میری ٹین ایج کا یادوں کا حصہ ہونے کی وجہ سے ہمیشہ یاد رہے گا۔
جنرل نالج میں اضافہ کر دیں کہ عمران سیریز کے ناولوں سے شہرت حاصل کرنے والے مظہر کلیم پیشے کے لحاظ سے وکیل تھے اور ملتان بار کی سیاست میں بھی حصہ لے چکے تھے۔ ان کا اصل نام مظہر نواز خان تھا اور وہ نسلا پٹھان تھے۔
آج اردو جاسوسی ادب کا یہ مشہور نام بھی تاریخ کا حصہ بن گیا۔ اللہ کی بارگاہ میں دعا ہے کہ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے اور ان کو جنت میں اعلی مقام نصیب کرے۔
Copied
 

Abu Dujana

 
Advisor
Designer
Teacher
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Messages
434
Likes
472
Points
182
Location
Karachi, Pakistan
#2
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
بے شک ہر ذی روح نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے۔
اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین
 

Sabih Tariq

 
Super Moderator
Dynamic Brigade
Teacher
Writer
Joined
May 5, 2018
Messages
832
Likes
1,440
Points
452
Location
Central
#3
یہ شخص میرا نسٹالجیا تھا۔ بچپن میں سب سے پہلے ان کا لکھا ہوا عمرو عیار کا ایک ناول پڑھا تھا۔ اس کے بعد لڑکپن میں عمران سیریز کا نشہ لگا بیثھا۔ ایک چھوٹی سی لائبریری سے ان کے ناول کرایہ پر ملتے تھے۔ روز دو دو ناول لے لیا کرتا تھا اور جب تک ختم نہیں کرتا چھوڑ نہیں پاتا تھا اور ناول ختم کرنے کے بعد علی عمران٬ جولیا٬ صفدر٬ صالحہ٬ شکیل اور سلیمان کے خاکے ذہن میں بناتے بناتے سو جاتا۔ مظہر کلیم کے ناولوں میں سوائے اسرائیل و فلسطین کے ممالک کے نام فرضی ہوتے تھے۔ امریکہ کا نام کریمیا٬ جرمنی کا نام نارمن٬ انگلینڈ کا نام گریٹ لینڈ ٬ بھارت کا کافرستان٬ نیپال کا ناپال٬ افغانستان کا بہادرستان اور پاکستان کی جگہ پاکیشیا لکھا جاتا تھا۔ مظہر کلیم کے ناولوں میں اسرائیل کو ہر روز برباد ہوتے دیکھ کر کبھی کبھی یقین کر بیٹھتا تھا کہ علی عمران نے سچ مچ میں ٹیلی فون کے نمبر ڈائل کر کے اسرائیل کی لیبارٹری تباہ کر دی ہے اور کرنل ڈیوڈ کو شکست فاش دیدی ہے۔ پاکیشیا بھی روز بروز ترقی کرتا جا رہا تھا اور سوپر پاور بننے میں بس ہونے انچ کا فاصلہ باقی رہتا تھا۔
کافی سال بعد عمران سیریز کے اصل خالق ابن صفی کے ناول ہاتھ لگے اور مظہر کلیم کا جنون ٹوٹ گیا۔ لیکن بہرحال مظہر کلیم میری ٹین ایج کا یادوں کا حصہ ہونے کی وجہ سے ہمیشہ یاد رہے گا۔
جنرل نالج میں اضافہ کر دیں کہ عمران سیریز کے ناولوں سے شہرت حاصل کرنے والے مظہر کلیم پیشے کے لحاظ سے وکیل تھے اور ملتان بار کی سیاست میں بھی حصہ لے چکے تھے۔ ان کا اصل نام مظہر نواز خان تھا اور وہ نسلا پٹھان تھے۔
آج اردو جاسوسی ادب کا یہ مشہور نام بھی تاریخ کا حصہ بن گیا۔ اللہ کی بارگاہ میں دعا ہے کہ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے اور ان کو جنت میں اعلی مقام نصیب کرے۔
Copied
میں نے یہ خبر کل رات اخبار میں پڑھی اور فوراً وٹس ایپ کے ذریعے دوستوں سے شئیر کی، ان کی وفات جاسوسی ادب کے لیے کسی دھچکے سے کم نہیں ہے،انتہائی تجربہ کار لکھاری جنہوں نے عمران سیریز میں نئی جدت پیدا کی ،ابن صفی سے زیادہ ان کے ناول مقبول ہوئے ہیں، کیونکہ انہوں نے بہت ساری جدت، ٹیکنالوجی اور سائنسی اصطلاحیں ناولوں میں متعارف کروائیں جس سے ان کامطالع بھی ناولوں میں بخوبی محسوس ہوتا۔
اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور درجات بلند کرے اور ان کو جنت الفردوس عطاء فرمائے آمین۔

ان کی موت رمضان المبارک کے ماہ میں ہوئی ہے جو بہت بڑی خوش بختی ہے۔
 

UrduLover

 
ITD Star
Top Poster
Dynamic Brigade
Designer
Teacher
Writer
Joined
May 9, 2018
Messages
1,483
Likes
1,071
Points
267
Location
Manchester U.K
#4
عمران سیریز۔۔مظہر کلیم ایم اے
  • Thread starterLAIQUE SHAH
  • Start dateToday at 9:27 AM
  • ہاں یاد ہے انکے ناول کرایہ پر ملتے تھے ۔شایئد ایک کرنل فریدی کا بھی کردار ہوا کرتا ہے۔1965 کا زمانہ یاد کر دیا آپنے اچھا زمانہ تھا پڑھنے کا شوق تب عام ہوا کرتا تھا۔آج کل تو بٹن دباکر پڑھنے والا برقی دور ہے۔​
 

LAIQUE SHAH

 
ITD Legend
Expert
Teacher
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Messages
181
Likes
288
Points
137
#5
امران سیریز جاسوسی اردو ناولوں کا ایک بہت ہی مقبول سلسلہ ہے۔ جس کا آغاز ابن صفی (اصل نام : اسرار احمد ) نے اگست 1955 میں کیا۔ ابن صفی کی بیماری (1960-1963) کے دوران بہت سے لوگوں نے عمران سیریز پر طبع آزمائی کی اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔ چند مصنفوں کے نام ذیل میں دیے جا رہے ہیں۔
  1. مظہر کلیم (ایم اے)
  2. اظہر کلیم
  3. ابن کلیم
  4. اسد کلیم
  5. ظہیر احمد
  6. ارشاد العصر جعفری
  7. شاہد محمود
  8. صلاح الدین انقلابی
  9. فاروق سلیم
  10. عثمان علی
  11. صفدر شاہین
  12. خان آفریدی
  13. ایس قریشی
  14. لیاقت علی
  15. مظہر الحق علوی
  16. فہیم صدیقی
  17. ایچ اقبال (ہمایوں اقبال)
  18. ایچ اقبال (حمید اقبال)
  19. این صقی
  20. اشتیاق احمد
  21. فاروق احمد
  22. مشاق احمد قریشی
  23. ایم ایس قادری
  24. سید علی حسن گیلانی
  25. آذر تمنا
  26. ابن حق
  27. نغمہ صفی
  28. ایم اے راحت
  29. ساجد ملک
  30. ایم اے ساجد
  31. تاج پرویز
  32. ضیاء ساجد
  33. نجمہ صفی
  34. این صفی
  35. ایم اشرف
  36. شاہد صدیقی
  37. ایس اے اختر
  38. خالد نور
  39. اشرف سعید
  40. مقصود ایاز
  41. شکیل صدیقی
  42. اسلم ایم اے راہی
  43. ایم اے مرزا
  44. امانت علی
  45. طاہر نجمی
  46. اے قریشی
  47. احمد شہیر
  48. رفیق ندیم
  49. سہیل اقبال
  50. مظہر سلیم
  51. ناصر جاوید
  52. ایم عرفان علی
  53. نادر اعوان
  54. سلیم احمد صدیقی (بچوں کی عمران سیریز)
  55. مشیر صدیقی (بچوں کی عمران سیریز)
  56. محی الدین نواب (صرف ایک ناول : عمران ایک بٹا دو )
 

Doctor

 
Team Leader
Most Popular
Dynamic Brigade
Developer
Expert
Teacher
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Messages
1,265
Likes
1,803
Points
487
Location
Rawalpindi
#6
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
اللّٰہ پاک مغفرت فرمائے آمین​
 
Top