الجبرا کیلکلو لیٹر سائٹ

Afzal339

 
Advisor
Dynamic Brigade
Expert
Teacher
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Messages
385
Likes
475
Points
227
#1
تمام آئی ٹی درسگاہ ممبران کو محمد افضل کا سلام
دوستو
ہندسہ، تحلیل، وضعیت، تراکیب اور نظریہ عدد، کے ساتھ الجبرا خالص ریاضی کا بڑا حصہ ہے۔ لفظ الجبرا عربی الجبر سے اخذ ہے اور یہ الخوارزمی کی کتاب "الكتاب المختصر في حساب الجبر والمقابلة" سے لیا گیا ہے۔
الجبرا جس میں مطالعہ کیا جاتا ہے ریاضیاتی عالجوں کا اور وہ اشیاء جو ان سے بنائی جا سکتی ہیں، جس میں اصطلاحات، کثیر رقمی، مساوات اور الجبرائی ساختیں شامل ہیں۔ بات جب الجبرا کو سمجھانے یا سمجھنے کی جائے تو اس میں بڑے لوگوں کے پسینے چھوٹ جاتے ہیں۔ میں یہ نہیں کہتا کہ اسے سمجھنے والے لوگ کم ہیں لیکن یہ حقیقت ہے
کہ بعض اوقات تھوڑی بہت راہ نمائی کی ضرورت الجبرا کو سمجھے ہوئے لوگوں کو بھی ہوتی ہے
اس لیے اگر یہ راہ نمائی کہیں ایسی جگہ سے ہو جہاں سے آپ جب چاہے راہ نمائی ملے تو پھر اس سے بہتر کیا بات ہوگی
میتھ پاپا ایک ایسی شاندار سائٹ ہے جس سے آپ الجبرا کے سوالات بہت آسانی کے ستھ سمجھ سکتے ہیں اس سائٹ کے الجبرا کیلکو لیٹر میں آپ الجبرا کے ہر قسم کے سوالات حل کرسکتے ہیں وہ مکمل تفصیل کے ساتھ
تو پھر وزٹ کیجیے اور مجھے دیجیے اجازت اللہ حافظ
Algebra Calculator - MathPapa
 
Top