سمارٹ فون خریدنے سے پہلے اس کو ضرور پڑھیں قسط سوم

Afzal339

 
Advisor
Expert
Engineer
Teacher
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Messages
373
Likes
439
Points
63
#1
تمام آئی ٹی درسگاہ ممبران کو محمد افضل کا سلام
دوستو سمارٹ فون ہارڈ وئیر فیچرز کے بعد اب آتے ہیں سمارٹ فون آپریٹنگ سسٹم کی طرف
سمارٹ فون کے پاکستان میں چلنے والے مشہور آپریٹنگ سسٹم تین ہیں
آئی فون او ایس : جس کا نیا نام آئی او ایس ہے
اینڈ رائیڈ
ونڈوز

ان کے علاوہ بھی کچھ آپریٹنگ سسٹمز ہیں لیکن ان کا استعمال بہت کم ہے
آئی فون او ایس
ایپل کمپنی کا تیارکردہ آپریٹنگ سسٹم ہے اور یہ صرف ایپل کے تیارکردہ فونز میں چلتا ہے۔ پائیداری اور سیکورٹی کے حساب سے بہترین آپریٹنگ سسٹم ہے
اینڈ رائیڈ
مشہور براؤزر گوگل کمپنی کا تیارکردہ آپریٹنگ سسٹم ہے ایپل کمپنی کے فونز کو چھوڑ کر باقی فون میں تقریبا یہی آپریٹنگ سسٹم چل رہاہے
ونڈوز
مشہور کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم ونڈوز تیار کرنے والی کمپنی مائکرو سافٹ کا ہی تیار کردہ آپریٹنگ سسٹم ہے جو سمارٹ فون کے لیے بھی اسے نام سے ہے
باہر کی دنیا کا تو پتا نہیں لیکن پاکستان میں یہ چند فونز میں چلانے کی کوشش کی گئی ہے ۔ جس میں کامیابی نہیں ملی
اور اب فونز تیار کرنے والی مشہور کمپنی نوکیا نے بھی اینڈ رائیڈ کی اجارہ داری تسلیم کرتے ہوئے اپنے نئے فونز میں اینڈ رائیڈ انسٹال کیا ہے
اب ان تینوں میں بہتر آپریٹنگ سسٹم ایپل ہے ، اس کے بعد اینڈ رائیڈ اور پھر ونڈوز
اگر آپ ایپل کمپنی کے تیارکردہ فونز لیں گے تو اس میں آپ کو آئی فون او ایس ہی ملے گا
لیکن دیگر سمارٹ فون میں ہوسکتا ہے کہ ذکردہ آپریٹنگ سسٹم کے علاوہ بھی آپریٹنگ سسٹم انسٹال ہو تو ان میں صرف اینڈ رائیڈ کا انتخاب کریں
باقی آپریٹنگ سسٹمز کے بارے میں اتنا کہوں گا کہ
بچ کے رہنا
 
Top