ہاتھ اٹھتے ہیں جب دعاؤں کو

Joined
May 20, 2018
Messages
4
Likes
5
Points
3
Location
Karachi.
#1


ہاتھ اٹھتے ہیں جب دعاؤں کو

بخش دیتا ہے وہ خطاؤں کو
ہاتھ اٹھتے ہیں جب دعاؤں کو

دل سے گرتا ہوں جب میں سجدوں میں
دور کرتا ہے سب بلاؤں کو

میں پرندہ ہوں تھک بھی جاتا ہوں
پر لگاتا ہے وہ فضاؤں کو

یہ عطا ہے, یہ اُس کی رحمت ہے
میں مُسخّر کروں خلاؤں کو

وقت کی سختیوں کو ٹالے وہ
وہی لاتا ہے دھوپ چھاؤں کو

بس اک اللہ ہمیں بہت کافی
توڑ باقی سبھی خداؤں کو

کبھی دے کے مجھے، کبھی لے کر
وہ پرکھتا مری وفاؤں کو

سوچ ماتھے پہ وہ اگر لکھ دے
کون پوچھے گا پارساؤں کو

ایک یہ معجزہ ہی کیا کم ہے
وہ ملاتا ہے ہمنواؤں کو

سب تکبّر، غرور چھین مرا
اور مٹا دے سبھی اناؤں کو

ایک الله نہ گر سنے ابرک
کون سنتا ہے ہم گداؤں کو!

اتباف ابرک

 

UrduLover

 
Super Star
Dynamic Brigade
Designer
Teacher
Writer
Joined
May 9, 2018
Messages
1,558
Likes
1,120
Points
287
Location
Manchester U.K
#4
[/CENTER]
[*]
ما شا اللہ آپکے اس شیئرنگ کرنے اور اشتراک کرنے کا​
[*]
 
Top