کھجل سائیں کے اہم سوالات

Sabih Tariq

 
Super Moderator
Dynamic Brigade
Teacher
Writer
Joined
May 5, 2018
Messages
833
Likes
1,446
Points
452
Location
Central
#1
کھجل سائیں کے مریدین ہمہ تن گوش تھے:unsure:۔۔۔۔سوال ایک شخص نےکیا تھاکہ اس کو ہر نئی چیز خریدنے کا شوق ہے:eek: ، زیادہ خرچ کم آمدن جیسا حال ہے۔سائل کی اضطرابی کیفیت کے پیش نظرکھجل سائیں نے اپنا سیگریٹ اس کو دیا تو سائل نے ادب سےکھجل سائیں کا تبرک دونوں ہاتھوں سے تھام کربے تابی سےایک کش اپنے سینے میں اتارا ،اس کی حریص نگاہیں اور خطرناک ارادہ بھانپتے ہوئے کھجل سائیں نےدوسرے کش سےہاتھ بڑھا کر روک دیا”بس زیادہ کی تاب نہ لا سکوگے”:maro:کھجل سائیں نے اسی سیگریٹ سے کش لیتے ہوئےکہا۔

کشوں کے تبادلےمیں دھوئیں کا ایک مرغولہ مرید کے منہ سے نکل کراس کی کش مکش طبیعت،اپنےساتھ فضامیں لیےتہلیل ہونے لگا،۔
ابتدائی فرسٹ ایڈ کے بعدکھجل سائیں نےکہا۔’’دیکھ بالک! کھجل سائیں کی دھوتی کھجل سائیں کے شیریر کے مافق قدیم ہے،ہر چیز جو تیرے پاس چند سالوں سے ہے ،وہ نئی سے زیادہ قابل اعتبار اور قیمتی ہوئی نا؟کیونکہ اس چیز کو تیرے ساتھ نئی چیز کے برعکس زیادہ عرصہ بیت چکاہے۔
بالک!بازاروں میں جدیداشیاء کے درجنوں اسٹورز ہیں،ان میں مختلف فیشن کے زیبائشی ملبوسات،جوتے ،الیکٹرانکس پراڈکٹس،موبائل فونز اورگھڑیاں، شوکیسوں میں سجےسٹوروں کی زینت ہیں۔، ان اشیاء کی ضرورت اور ویلیو ہوتی تو مالکان اورفیکٹروں کے سیٹھ یوں بازاروں میں سجائے رکھتے کہ ہر ایک انہیں دیکھتارہے؟
کیا تو نے سوچا کہ کبھی انہوں نے سو ،پانچ سو، ہزار کے نوٹ بھی سجا کر رکھے؟ وہ روپے، سونے ، لعل و جواہر، تجوریوں کے اندر اوروں کی نظروں سےکیوں چھپائے رکھتے ہیں؟۔
مرید اور مریدنیاں،سب کھجل سائیں کو خوب دھیان سے سن رہے تھے، کھجل سائیں خاموشی سے اپنی قدیم گدی سے اٹھا، ننگے پیر چلتا ہوا جھونپڑی سے باہر نکلتا چلاگیا۔۔۔۔چند لمحات کے بعداسے اپنے عقب میں آواز سنائی دی ۔۔۔جو اس ہیجان خیز خاموش فضا کو چیرتی فرطِ جذبات سے مغلوب تھی۔۔۔۔


کھجل سائیں کی جئے ہو۔


 

X 2

 
Super Star
Most Valuable
Dynamic Brigade
Expert
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Messages
643
Likes
1,676
Points
592
#6
کھجل سائیں کہیں الکمونیا کی جانب تو نہیں نکل لیئے؟
 

Sabih Tariq

 
Super Moderator
Dynamic Brigade
Teacher
Writer
Joined
May 5, 2018
Messages
833
Likes
1,446
Points
452
Location
Central
#9
واہ کھجل سائیں واہ کیا خوب منطق ہے۔ اور کیا کمال کے مریدین ہیں۔۔۔واہ بہت خوب
کھجل سائیں نے مرید کے بیجا خریداری کے شوق کو "کھجل اینٹی وائرس" کی طرح سکین کرکے نکالنے کی کوشش کی ہے۔
:D
پسند اور رائے کا شکریہ
 

Sabih Tariq

 
Super Moderator
Dynamic Brigade
Teacher
Writer
Joined
May 5, 2018
Messages
833
Likes
1,446
Points
452
Location
Central
#11
کیا بات ہے کھجل سائیں کی
:D
آپ نے کون سا کھجل سائیں کی باتوں پر عمل کرناہے،اب عید آرہی ہے، دو ہفتوں بعد ہی آپ لوگوں نے بازاروں کے چکر لگانے شروع کردینے ہیں
:geek:
 
Top