تین عجیب اور غریب سائٹس

Afzal339

 
Advisor
Expert
Teacher
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Messages
430
Likes
601
Points
257
#1
تمام آئی ٹی درسگاہ ممبران کو محمد افضل کا سلام
دوستو آج میں آپ کو انٹرنیٹ کی دنیا کے ایسے تین عجیب و غریب سائٹس کے بارے میں بتانے جارہاہوں۔جن کے بارے میں بنانے والوں کو چھوڑ کرکسی کو بھی نہیں پتہ ہے کہ وہ کس مقصد کے لیے بنائی گئی ہیں
ان میں سرفہرست ویب سائٹ ہے
zoomquilt
اس ویب سائٹ پر جب آپ جائیں گے تواس میں ایک تصویر خودکار طورپر اوپن ہوگی پھر زوم ہوکر اس تصویر میں سے تصویر پر تصوریں اوپن ہوگی۔
اس ویب سائٹ کے بنانے کا کیا مقصد ہے تو اس بارے میں بعض ماہرین کا خیال ہے کہ اس سائٹس کے ذریعے ویب سائٹ والے اپنے لوگوں کو ایک خفیہ کوڈ فراہم کرتا ہے لیکن یہ محض قیاس ارائی ہے حقیقی علم صرف بنانے والے ہی جانتے ہیں
دوسری سائٹ کا لنک ہے
essaytyper
یہ ویب سائٹ بھی پہلی ویب سائٹ کی طرح عجیب و غریب ہی ہے لیکن اس میں ایک طرح سے سٹوڈنٹس کے لیے فائدہ بھی ہے وہ اس طرح کہ جب آپ اس سائٹ کو اوپن کریں تو اس میں کچھ بھی ٹائپ کرے، ٹائپ کرنے کے بعد ایک نیو ٹیب اوپن ہوگی جس میں کوئی بھی کی پریس کرنے کے بعد خودبخود ورڈز ٹائپ ہوں گے
مزے کی بات یہ ہے کہ اس میں سپیلنگ کی غلطی بھی نہیں ہوتی ہے بلکہ سارے ورڈز صحیح ٹائپ ہوتے ہیں یعنی مضمون کے بنانے میں بنانے میں کافی ہیلپ ملتی ہے
لیکن اس کے علاوہ اس ویب سائٹ کے بنانے کا مقصدپہلی ویب سائٹ کی طرح مبہم ہی ہے
تیسری ویب سائٹ کا لنک ہے
pointerpointer
اس ویب سائٹ میں آپ ماؤس کا کرسر جس طرف لے جائیں گے ایک تصویر اوپن ہوگی جس میں شہادت کی انگلی سے اس کرسرکی طرف اشارہ کیا جارہاہوگا یہ تینوں ویب سائٹس ایسی ہیں کہ یہ دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے​
 
Top