XF 1.X Remove User Avatar from Selected Nodes

Doctor

 
Team Leader
Most Popular
Developer
Expert
Teacher
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Messages
596
Likes
854
Points
93
Location
Rawalpindi
#1
پڑھتی آنکھوں اور چڑھتی سانسوں کو ڈاکٹر کا سلام

آج ہم جس ایڈ اون کا تعارف پیش کر رہے ہیں اس کا بنیادی مقصد مخصوص سیکشنز سے ایویٹرزکو ہائیڈ کرنا ہے۔

دینابھر میں بالعموم اور ہمارے پاکستانی اردو فورمز میں بالخصوص اسلامی سیکشنز میں کوشش کی جاتی ہے کہ یوزر ایویٹرز کو ڈسپلے نہ ہونے دیا جائے اور وجہ اسکی یہ ہوتی ہے کہ یوزر اپنے ایویٹرز میں ہر قسم کی تصاویر اور ایسی چیزیں استعمال کرتے ہیں جو کہ اسلامی سیکشنز میں بالخصوص قرآنی مضامین یا احادیث وغیرہ کی شیئرنگز کے ساتھ نامناسب لگتی ہیں۔ جبکہ زینفورو سوفٹریئر میں بنیادی طور پر ایسی کوئی سہولت نہیں ہے جس سے ہم مخصوص سیکشنز میں ایسی چیزوں کو ڈسپلے ہونے سے روک سکیں۔

آئی ٹی درسگاہ فورم جب وی بلیٹن پر چلتا تھا تو وہاں بھی اسی ضرورت کے تحت ایک ایڈ اون لگایا گیا تھا جو یہ کام سر انجام دیتا تھا۔ درسگاہ کے زینفورو میں منتقل ہوجانے کے بعد بھی اس ایڈ اون کی ضرورت پیش آئی لیکن ایسا کوئی ایڈ اون دستیاب نہ تھا چناچہ آئی ٹی درسگاہ ٹیم نے خود ہی ایک ایڈ اون تیار کیا جو کہ مذکورہ بالا ضرورت کو پورا کرسکے

اس ایڈ اون کو انسٹال کرنے سے پہلے کا منظر​

اس ایڈ اون کو انسٹال کرنے کے بعد کا منظر

ایڈ اون انسٹال اور فعال کرنے کا طریقہ

زینفورو ائسنس ہولڈرز اس ایڈ اون کو آفیشل سائیٹ سے ڈاؤن لوڈ کرلیں ، لنک مندرجہ ذیل ہے۔
ڈاؤن لوڈ شدہ فائل کو ان زپ کرلیں۔

فائل ان زپ کرنے پر آپ کو ایک ایکس ایم ایل فائل ملے گی۔

اب آپ اپنے ایڈمن سی پی میں لاگ ان ہوں اور انسٹال ایڈ اون کی آپشن میں داخل ہوجائیں۔

فائل سلیکشن کے آپشن سے آپ ان زپ شدہ ایکس ایم ایل فائل کا انتخاب کریں اور انسٹال ایڈ اون بٹن پر کلک کریں۔

انسٹالیشن مکمل ہونے کے بعد آپ آپشنز کے سیکشن میں داخل ہوجائیں جہاں آپ کو نئے انسٹال شدہ ایڈ اون کے لئے دستیاب آپشن دکھائی دیں گی۔ ذیل میں دکھائے گئے اسکرین شوٹ کے مطابق یہاں اپنے مطلوبہ سیکشنز کی آئی ڈی لکھیں جہاں آپ ایویٹرز شو کروانا نہیں چاہتے، ہر آئی ڈی کے بعد کامہ اور اسپیس ضرور دیں

نوٹ : اس ایڈ اون کے دو ورژن آفیشل سائیٹ پر موجود ہیں جن میں سے ایک زینفورو ایک اعشاریہ چار اور دوسرا ایک اعشاریہ پانچ کے لئے ہے
 

Abu Dujana

Help Desk
Advisor
Designer
Teacher
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Messages
257
Likes
249
Points
43
Location
Karachi, Pakistan
#2
زبردست ایڈ اون۔ اس میں یہ جو نوڈز آئی ڈی ہے اس میں تمام آئی ڈیز کوما سے انٹری کرنے ہوگی یا پھر دیش سے بھی کام چلے گا۔۔ جیسے
2-1000
وغیرہ۔
یا پھر کنڈیشنل سائن جیسے
>=2
ویسے ایڈ اون بہت زبردست بنایا ہے آئی ٹی درسگاہ ٹیم نے۔
 

Sabih Tariq

 
Super Moderator
Most Valuable
Teacher
Writer
Joined
May 5, 2018
Messages
466
Likes
546
Points
93
Location
Central
#6
وعلیکم السلام
ہم بچپن سے سنتے پڑھتے آرہے ہیں کہ ضرورت ایجاد کی ماں ہے ۔۔۔ بہت خوب (y) اس تھریڈ سے مفید معلومات حاصل ہوئیں۔
جزاک اللہ خیرا
 
Top