دماغ سے متعلق تھوڑی سے بحث قسط چہارم

Author
A

Afzal339

Advisor
Top Poster of a Month
Dynamic Brigade
Expert
Teacher
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Threads
149
Messages
471
Likes
653
Points
317
#1
بعض اوقات انسان کو دماغ میں ایسے سگنلز ملتے ہیں کہ جو کام وہ کر رہا ہے اسے پہلے بھی کر چکا ہے ۔ یا کسی نئی جگہ پر جا کر ایسا لگتا ہے کہ وہ یہاں پہلے بھی آچکا ہے۔
ایک اندازے کےمطابق نوے فیصد دماغ اس کیفیت کا شکار ہوتے ہیں اس کیفیت کا نام ہے
پہلے سے دیکھا ہوا
اس کیفیت متعلق پانچ مشہور نظریئے ہیں
نمبر ایک
ہندو مذہب کی طرف اشارہ کرتا ہے ،اس نظریے کے مطابق ایسا ہمیں اس لئے محسوس ہوتا ہے ،کیونکہ وہ کام ہم اپنے پہلے جنم میں کر چکے ہوتے ہیں یا وہ جگہ ہم پہلے جنم میں دیکھ چکے ہوتے ہیں۔ہندو مذہب چونکہ اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ ایک انسان کے سات جنم ہوتے ہیں۔
نمبر دو
جب ہم سو رہے ہوتے ہیں تو ہماری روح ہمارے جسم سے باہر نکل کر کچھ کام کرتی ہے،اور وہ کا م ہمارے نیم سوئے ہوئےدماغ میں محفوظ ہوجاتا ہے ۔ پھر جب ہم حقیقت میں وہ کام کرنے لگتے ہیں تو ہمیں لگتا ہے کہ یہ کام ہم پہلے بھی کر چکے ہیں۔
نمبر تین
ہمارا دماغ ہر وقت کچھ نہ کچھ سوچتا رہتا ہے،اس کے اندر کوئی نہ کوئی بات گردش کرتی رہتی ہے،اور ہم خیالوں میں بہت ساری تصویروں کو بناتے ہیں۔ان میں سے کچھ تصویریں حقیقت سے مشابہہ ہوتی ہیں،اور ہمیں لگتا ہے کہ یہ ہم پہلے بھی دیکھ چکے ہیں۔
نمبر چار
جب ہم پیدا ہوتے ہیں تو ہم اپنے ماں باپ پر جاتے ہیں،ہماری کچھ عادتیں ،جسم کے کچھ حصے،ہمارا چہرا کسی نہ کسی حد تک ماں باپ پر جاتا ہے۔اسی دوران ہمارے اندر اپنے ماں باپ کی کچھ یادیں بھی آجاتی ہیں،تو جب ہمارے ساتھ حقیقت میں کچھ ایسا ہوتا ہےجو ہمارے ماں باپ کے ساتھ ہوچکا تھا تو ہمیں وہ اس طرح لگتا ہے کہ یہ ہم پہلے بھی کر چکے ہیں۔
نمبر پانچ
انسان کے دماغ کے اندر ایک شریان ہوتی ہے جس کے دبنے سے ہمارے دماغ کو ایسا لگتا ہےکہ یہ کام پہلے بھی کر چکے ہیں ،اس جگہ پر ہم پہلے بھی آچکے ہیں۔جب بھی ہمارے دماغ کی وہ شریان دب جاتی ہے یا کھنچ جاتی ہے،تو ہمیں ایسا ہی محسوس ہوتا ہے۔
۔۔۔۔۔
ان میں دوسرا حقیقت کے کچھ کچھ قریب ہے کیوں کہ میرے ساتھ بارہا ایسا ہوا ہے یعنی ایک واقعہ میرے ساتھ پیش آیا اور وہی واقعہ کچھ دن پہلے میں خواب میں دیکھ چکاہوتا ہوں
یا پھر یوں بھی کہا جاسکتا ہے کہ کسی واقعے کے ہونے کے سگنلز میرے دماغ نے مجھے پہلے دے دیئے ہیں
جاری ہے۔۔۔۔۔۔
 

UrduLover

Super Star
Top Poster of a Month
Dynamic Brigade
ITD Express
Designer
Teacher
Writer
Joined
May 9, 2018
Threads
434
Messages
1,737
Likes
1,201
Points
562
Location
Manchester U.K
#2
 

Doctor

Team Leader
Most Valuable
Most Popular
Top Poster
Top Poster of a Month
Dynamic Brigade
Developer
Expert
Teacher
Writer
Top Poster Of Month
Joined
Apr 25, 2018
Threads
271
Messages
1,951
Likes
2,373
Points
830
Location
Rawalpindi
#3
بہت خوب، بہترین سلسلہ ہے، اسے جاری رکھیں
اشتراک کا شکریہ​
 
Top