ونڈوز ایکس پی کے ڈیسک ٹاپ کی اس مشہورِ ز،مانہ تصویر کا کھنچنے والا کون تھا؟

X 2

 
Super Star
Expert
Poet
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Messages
262
Likes
380
Points
63
#1
ونڈوز ایکس پی کے ڈیسک ٹاپ کی اس مشہور تصویر کا نام ’بِلس‘ رکھا گیا ہے جو 21 سال قبل چارلس او ریئر نے کھینچی تھی۔

دنیا بھر کے کروڑوں کمپیوٹروں پر ونڈوز ایکس پی کے اس مشہور وال پیپر کو بہت سراہا گیا تھا لیکن بہت کم لوگ واقف ہیں کہ یہ تصویر کس فوٹوگرافر نے کھینچی ہے۔​
ونڈوز ایکس پی کے اس مشہور وال پیپر کا نام ’بِلس‘ رکھا گیا تھا جس کی پرسکون اور دل موہ لینے والی تصویر 21 برس قبل کھینچی گئی تھی۔ یہ تصویر فطرت کی تصاویر لینے والے مشہور فوٹوگرافر چارلس او ریئر نے لی تھی جو آج بھی خوب سے خوب تر کی تلاش میں ہیں۔ تاہم 76 سالہ چارلس کہتے ہیں، ’میری تصویر کو تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی تصاویر میں شامل کیا جاسکتا ہے اور شہرت کا ہر لمحہ میں نے خوب محظوظ کیا ہے۔‘

اب وہ ایک جانب تو اسمارٹ فون کےلیے تصاویر کھینچ رہے ہیں تو دوسری جانب جرمنی کی لفت ہانسا ایئرلائن کے ساتھ ایک معاہدہ بھی کیا ہے۔ اس منصوبے کا نام ’نیواینجلس آف امریکا‘ رکھا گیا ہے تاکہ نئی نسل کے اسمارٹ فون کےلیے وال پیپر بنائے جاسکیں۔ چارلس کے بقول اب اسمارٹ فون فوٹوگرافی دیکھنے کا ایک اہم ذریعہ بن چکے ہیں۔​
 
Top