کمپیوٹر کے جاسوس پروگرام سے اپنی ٹائپنگ بچائیں

Afzal339

 
Advisor
Expert
Teacher
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Messages
430
Likes
601
Points
257
#1
تمام آئی ٹی درسگاہ ممبران کو محمد افضل کا سلام
دوستو
کی لوگر سپائی ویئر کی نسل کا ایک جاسوس پروگرام ہے اس پروگرام کو انتہائی خفیہ طریقے سے کمپیوٹر میں بذریعہ ای میل، ان امیجز، ان سافٹ ویئر اور فلیش ڈرائیو وغیرہ کے تھرو داخل کیا جاتاہے۔جو پھر کمپیوٹر میں داخل ہو کر خاموشی سے اپنا کام کرتے ہوئے ہر اس چیز کو ریکارڈ کرتا ہے جو آپ ٹائپ کرتے ہیں۔مثال کے طور پر آپ کوئی تحریر لکھ رہے ہیں یا یوزر نیم اور پاس ورڈ ٹائپ کررہے ہیں
تو کی لوگرلوگر آپ کے کی بورڈ سے ٹائپ کئے ہوئے ہر لفظ کو ریکارڈ کرکے جاسوسی کرنے والے تک بذریعہ انٹرنیٹ بھیج دیتا ہے۔ویسے اس قسم کے جاسوسی پروگرام سے بچنے کے لیے اینٹی وائرس اور فائر وال کا استعمال کرنا بھی کافی ہے لیکن انٹی وائرس ہونے ساتھ ساتھ اس کا رجسٹرڈ ہونا بھی ضروری ہے اور جب انٹی وائرس رجسٹرڈ نہیں ہوگا تو اَن رجسٹرٖڈ انٹی وائرس کے تھرو اس قسم کے پروگرامز سے بچنا مشکل ہے
اس لیے اگر اآپ کے پاس رجسٹرڈ انٹی وائرس نہیں اور آپ اپنی ٹائپنگ بھی خفیہ رکھنا چاہتے ہیں تو پھرآپ ایک فری سافٹ ویئر
KeyScrambler
کا استعما ل کرنا نہ بھولیں کیوں کہ ٹائپنگ کو خفیہ رکھنے اور اسے اینکرپٹڈ(محفوظ کوڈنگ)کرنے کے لیے یہ بہت ہی بہتر سافٹ ویئر ہے۔ اصل میں یہ سافٹ ویئر آپ کی ٹائپنگ (کی اسٹروکس) کو انکرپٹ کردیتا ہے، انکرپٹ ہونے کے بعد کی لوگر پروگرام اسے ریڈ نہیں کرپاتا اور جب کی لوگر پروگرام اسے ریڈ نہیں کریگا تو پھرکی لوگر پروگرام کے ذریعے سے کوئی جاسوس یہ نہیں جان پائے گا کہ آپ کیا لکھ رہے ہیں اور آپ کی معلومات کو بھی نہیں چراسکیں گے۔
اس تصویر میں لاگ ان فارم کے خانے میں پاسورڈ لکھا جارہا ہے مگر اوپرکے خانے میں وہ رموز اور ارقام میں تبدیل ہوکر چھپتا چلاجارہا ہے اور آپ لکھ کچھ رہے ہیں اور وہ دکھا کچھ رہاہے۔
اس سائٹ سے سافٹ ویئر کا تازہ ترین ورژن ڈاؤن لوڈ کریں
ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد نارمل انسٹال کریں۔ سافٹ ویئر کو رن کریں
اور نیچے موجود اس سافٹ ویئر کے آئکن پر ماؤس کے رائٹ بٹن سے کلک کریں
آپشن میں جا کر ایڈوانس پر کلک کریں
نئی ونڈو میں پانچوں بکس پر کریکٹ کا نشان لگائیں۔
اس کے بعد اوکے پر کلک کریں۔
پروگرام چل جائے گا۔
پروگرام رننگ کے دوران آئکن کلر گرین ہوگا
ٓآف ہونے کے دوران آئکن کلر اورنج ہوگا۔
 
Top