Aaj Ki Dua آج کی دعا

Joined
Apr 28, 2018
Messages
55
Likes
63
Points
18
#7
الســــــــلام‎ ‎و عليـــــــكم،
فاصلے انسان کو دور ضرور کرتے ہیں مگر
اچھے لوگ ھمیشہ یاد رہتے ہیں
"دلوں" میں بھی
"لفظوں" میں بھی
اور
"دعاؤں" میں بھی‎.‎
"دعــــــــا ہے" کہ
رب کائنات..!
میرے پیاروں کو ھمیشہ
خوشحال اور آباد رکھنا..!!
‏‎ آمین​
 

X 2

 
Super Star
Expert
Poet
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Messages
262
Likes
380
Points
63
#8
*بِسمِ اللّهِ الرَحَمَنِ الرَحِيم*
*اسّلَامُ عَلیکمُ وَرَحــَـــــمةُاللّهِ وَبَرَكَآتُهُ*

*اے اللّه ربِ ذُوالجَلالِ وَالاِکرَام تیری شان بہت بلند ھے ۔ ۔ اپنی عظمت کے واسطے سے میرے پیاروں میرے عزیزوں میرے دوستوں اور ھم سب کے اہل و عیال کی زندگی خوشیوں سے بھر دے ھماری خطاؤں کو معاف فرما دے ھمیں صحت، ایمان صبر، شکر اور عاجزی والی زندگی عطا فرما اور ھماری نیک خواہشات پوری فرما ۔ ۔*
*آمین یااللّه ربُ الغَفُورُ الرَحِیم​
 

X 2

 
Super Star
Expert
Poet
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Messages
262
Likes
380
Points
63
#10
میری طرف سے آپ کو اور آپ کے تمام گھر والوں کو رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ بہت بہت مبارک ہو.

یہ دعا بہت پیاری ہے اِسے سکون سے پڑھیں اور دل میں آمین کہیں اور اسے دوسروں تک پہنچائیں. ھو سکتا ہے کہ دوسرے لوگوں کی آمین سے اپنی دعا قبول ھو جائے(آمین)😰😭

⚡اے اللہ رب العزت
💧اے ساری کائنات کے شہنشاہ
💧اے ساری مخلوق کے پالنے والے
💧اے زندگی موت کا فیصلہ کرنےوالے
💧اے آسمانوں اور زمینوں کے مالک
💧اے پہاڑوں اور سمندروں کے مالک
💧اے انسانوں اور جناتوں کے معبود
💧اے عرشِ اعظم کے مالک
💧اے فرشتوں کے معبود
💧اے عزت اور ذلت کے مالک
💧اے بیماروں کو شِفا دینے والے
💧اے بادشاہوں کے بادشاہ
💧اے اللہ ہم تیرے گناہگار بندے ہیں
💧تیرے خطاکار بندے ہیں
💦ہمارے گناہوں کو معاف فرما🙏🙏
💦ہماری خطاؤں کو معاف فرما🙏
💦اے اللہ ہم اپنے اگلےپچھلے،صغیرہ کبیرہ سبھی گناہوں،خطاؤں اور نافرمانیوں کی معافی مانگتے ہیں🙏🙏
💦اے اللہ رب العزت ہم اپنے گناہوں سے توبہ کرتے ہیں ہماری توبہ قبول فرما
💦اے اللہ ہم گناہگار ہیں،سیاہ کار ہیں،بدکار ہیں تیرے احکام کے نافرمان ہیں،ناشُکرے ہیں لیکن میرے معبود تیرے نام لیوا بندے ہیں، تیری توحید کی گواہی دیتے ہیں.
💦تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے
💦تیرے سوا کوئی بندگی کے لائق نہیں ہے
💦تیرے سوا کوئی تعریف کے لائق نہیں ہے
💦ہمارے معبود ہمارے گناہ تیری رحمت سے بڑے نہیں ہیں
💦تو اپنی رحمت سے ہمارے گناہ معاف کر دے🙏🙏🙏
💦اے اللہ پاک ہمیں گمراہی کے راستے سے ہٹا کر صراط المستقیم کے راستے پہ چلنے والا بنا دے
💦اے اللہ ایسی نماز پڑھنے کی توفیق عطا کر جس نماز سے تو راضی ہو جائے
💦زندگی میں ایسے نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا کر جن اعمالوں سے تو راضی ہو جائے
💦ہمیں ایسی زندگی گزارنے کی توفیق عطا کر جس زندگی سے تو راضی ہو جائے
💦ایمان پہ زندہ رکھ اور ایمان پہ ہی موت عطا کر
💦اے اللہ ہمیں تیرے احکام کی فرمابرداری کرنے والا بنا
💦اور تیرے پیارے حبیب جنابِ محمد رسول اللہ(صلی للہ ھو علیہ وآلہ وسلم) کے نیک اور پاکیزہ آداب کو اپنانے والا بنا دے
💦اے اللہ ہماری پریشانیوں کو دور کر دے
💦اے اللہ جو بیمار ہیں اُنہیں شفاءکاملہ عطا فرما
💦اے اللہ جو قرض کے بوجھ تلے دبے ھوئے ہیں اُنکا قرض جلد سے جلد ادا کروا دے
💦اے رب العزت شیطان سے ہماری حفاظت فرما
💦اے اللہ اسلام کے دشمنوں کو ہدایت عطا فرما
💦اے اللہ حلال رزق کمانے کی توفیق عطا فرما
💦اے پروردگارِ عالم ہمیں تُجھ سے مانگنا نہیں آتا لیکن تجھے دینا آتا ہے تو ھر چیز پہ قادر ہے
💦اے اللہ جو مانگا وہ بھی عطا فرما اور جو مانگنے سے رِہ گیا وہ بھی عنائت فرما
💦ہماری دعا اپنے رحم سے اپنے کرم سے قبول فرما اور جس نے یہ دعا بھیجی ہے اور اِسے آگے بڑھا رہا ہے اُسکی ساری پریشانیوں،تکلیفوں اور بیماریوں کو دور فرما اور صحت تندرستی عطا كر: یہ دُعا پوری ضرور پڑھیں
"اے میرے پروردگار اپنےپیارےمحبوب حضرت محمدﷺ کے صدقے پوری دُنیا میں جتنے لوگ وفات پا چُکے ہیں اُن کی مغفرت فرما، اُنہیں قبر کے عذاب سے بچا۔ جو بیمار ہیں یا پریشان ہیں تُو اُن کو اپنے کرم سے معاف فرما اور اُن کی بیماری اور پریشانیوں کو دُور فرما۔"
اے میرےالله اپنے پیارے حبیبﷺ کے صدقے جس نے مجھے یہ دُعا بھیجی ہے اُس کے تمام گُناہوں کو معاف فرما اور ہر کام میں کامیابی عطا فرما اور اُس کا نَصیب کھول دے۔ اٰمئین!

اپنے لئے ضرور دُعا کرؤایں نجانے کس کی زبان سے آپ کی تقدیر کھل جائے۔ والسلام​
 
Top